گورنر پنجاب کا تحریک انصاف کے دور حکومت میں کرپشن بڑھنے کااعتراف

وزیراعظم اور وزراء کسی قسم کی کرپشن میں ملوث نہیں ‘ نچلی سطح پر کرپشن بڑھ گئی ہے

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی جمعہ 24 جنوری 2020 10:41

گورنر پنجاب کا تحریک انصاف کے دور حکومت میں کرپشن بڑھنے کااعتراف
لاہور (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 24 جنوری 2020 ء )   گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے تحریک انصاف  کے دور حکومت میں کرپشن بڑھنے کااعتراف کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ جہاں تک وفاقی حکومت کا تعلق ہے نہ تو کوئی وزیر اور نہ ہی وزیر اعظم خود کسی قسم کی کرپشن میں ملوث ہیں تاہم نچلی سطح پر کرپشن موجود ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ موجودہ حکومت میں میڈیا کے کسی بھی ادارے کی جانب سے ایسی رپورٹ سامنے نہیں آئی جس سے کرپشن ثابت ہو سکے۔ چودھری محمد سرور نے کہا ہے نچلی سطح پر موجود کرپشن بہت ہی گہری ہے۔ اس کرپشن کو ختم کرنے کے لئے بہت وقت درکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کرپشن کو ختم کرنے کیلئے  ایک پلاننگ اور سٹریٹیجی چاہیے ، اور ملک میں احتساب کا ںطام قائم ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

عوام کو ریلیف اُس وقت ملے گا جب نچلی سطح پر کرپشن ختم ہو جائے گی۔ جس پر پروگرام کے اینکر پرسن نے مسلم لیگ ن کے دور حکومت سے تحریک انصاف کی حکومت کا موازانہ کیا  تو گورنر پنجاب نے ان کی بات کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم نچلی سطح تک کرپشن ختم نہیں کر سکے تاہم اس بیماری کے خاتمے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔
واضح رہے عمران خان کے بعد گورنر پنجاب بھی میڈیا سے خفا ہیں، مجھے میڈیا کے دوست حکومت سے خفا خفا لگتے ہیں، چھوٹے چھوٹے ایشوز کو بہت بڑا بنا دیا جاتا ہے، پہلے مشیر اور وزیر ایک دوسرے پر بات کر لیتے تھے لیکن کوئی ایشیو نہیں بنتا تھا۔

ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے گورنرپنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ پوری دنیا میں میڈیا اپوزیشن کا کردار ادا کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مجھے میڈیا کے دوست حکومت سے خفا خفا لگتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں