خلیل الرحمن بتائیں کیا ریپ بھی عورتیں کرتی ہیں؟

آپ کی تعلیم کیا ہے جو آپ فیصلہ کریں گے کہ کون عورت کہلانے کے لائق ہے اور کون نہیں ہے۔صحافی سعید قاضی کا عورت کو ’دو ٹکے‘ کا کہنا پر ڈرامہ رائیٹر پر شدید تنقید

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 24 جنوری 2020 12:58

خلیل الرحمن بتائیں کیا ریپ بھی عورتیں کرتی ہیں؟
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 جنوری 2019ء) ڈرامہ سریل میرے پاس تم ہو نے مقبولیت کے سارے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔ڈرامے کی آخری اقساط کے لیے لوگ بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ڈرامے کی مقبولیت اور سوشل میڈیا پر زیر بحث ہونے کی بڑی وجہ رائیٹر خلیل الرحمن کے ڈرامے میں لکھے گئے ڈائیلاگز بھی ہیں۔تاہم ڈرامے میں ایک ڈائیلاگ بولا گیا جس میں عورت کے بارے میں ’ دو ٹکے‘ کے الفاظ کا استعمال کیا گیا،اس ڈائیلاگ نے سوشل میڈیا پر ایک کہرام مچا دیا اور خلیل الرحمن کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

اسی پر تبصرہ کرتے ہوئے معروف صحافی سعید قاضی کا کہنا ہے کہ اس ڈرامے میں خواتین کی توہین کی گئی،دو ٹکے کے الفاظ کا استعمال کیا گیا۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں ٹی وی پر بیٹھ کر فتویٰ دینے کا حق نہیں دیا،نہ تو اتنا علم ہے اور نہ ہی مقام۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اگر بے وفائی یا دھوکہ دہی کی بات کریں تو مردوں کے مقابلے میں عورتوں کی تعداد کم ہے۔زیادہ تر عورتیں اچھی ہوتی ہیں۔

کیا کسی ایک پہلو پر بجث کر کے عورت کی توہین کرنے کی اجازت ہونی چاہئیے ؟۔سعید قاضی نے مزید کہا کہ تاریخ میں عورت کا کیا کردار ہے،کیا ہیرو شیما پر بم عورت نے گرایا۔کیا ہٹلر عورت تھی؟۔کیا جنگ کرنے کا حکم عورتیں دیتی ہیں؟جب آبادیوں کو فتح کر لیا جاتا ہے تو ریپ عورتیں کرتی ہیں؟ سعید قاضی نے کہا کہ اپنا چہرہ اور آئینہ تو دیکھو اس کے بعد عورت کی بات کرو۔انہوں نے رائیٹر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی تعلیم کیا ہے جو آپ فیصلہ کریں گے کہ کون عورت کہلانے کے لائق ہے اور کون نہیں ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ ڈرامہ دراصل تین فلموں کا چربہ ہے۔قاضی سعید نے مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں