پیرا گون ہائوسنگ سکینڈل کیس میں خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 29جنوری تک توسیع

جمعہ 24 جنوری 2020 16:42

پیرا گون ہائوسنگ سکینڈل کیس میں خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 29جنوری تک توسیع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2020ء) احتساب عدالت نے پیرا گون ہائوسنگ سکینڈل میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 29 جنوری تک توسیع کردی ۔احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے کیس کی سماعت کی۔کیس کی سماعت کے آغاز پر عدالت میں قیصر امین بٹ کی بیماری کی تحریری رپورٹس جمع کرائی گئیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ قیصر امین بٹ بہت بیمارہیں آج بھی پیش نہیں ہوسکتے، جس پرعدالت نے کہا کہ ہم ان رپورٹس کو نہیں مانتے، انہیں سٹریچر پر لے کر آئیں۔فاضل جج نے اپنے ریمارکس میں کیا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ ذوالفقار باری ہربار عدالت چھوڑ کر قیصر امین کا بیان کروانے آتے ہیں۔انہوں نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ باقی گواہ کدھر ہیں جس پر انہوں نے بتایا کہ گواہ آ رہے ہیں۔عدالت نے خواجہ برادران کے کی وکیل کی درخواست پر انہیں اجلاس میں جانے کی اجازت دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں