نئے بلدیاتی سسٹم کے ذریعے پنجاب میں مجموعی طور پر 455 لوکل گورنمنٹس وجود میں آئیں گی ، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

حکومت نے پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کیلئے اربوں روپے رکھے گئے ہیں،پروگرام کے تحت مقامی سطح پر سیوریج اور واٹر سپلائی کی غیرفعال سکیموں کو بحال کیا جائے گا، اجلاس سے خطاب

ہفتہ 25 جنوری 2020 17:54

نئے بلدیاتی سسٹم کے ذریعے پنجاب میں مجموعی طور پر 455 لوکل گورنمنٹس وجود میں آئیں گی ، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار
سرگودھا/لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2020ء) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ نئے بلدیاتی سسٹم کے ذریعے پنجاب میں مجموعی طور پر 455 لوکل گورنمنٹس وجود میں آئیں گی اور حکومت نے پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کیلئے اربوں روپے رکھے گئے ہیں،اس پروگرام کے تحت مقامی سطح پر سیوریج اور واٹر سپلائی کی غیرفعال سکیموں کو بحال کیا جائے گا۔

وزیراعلی عثمان بزدار نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتایا کہ کوڑا کرکٹ اٹھانے کیلئے ضروری مشینری خریدی جائے گی۔

(جاری ہے)

اور اس پروگرام کے تحت اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں کام ہوگا۔پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کا آغاز اگلے ماہ ہوگا۔دیہی سڑکوں تک رسائی کے پروگرام کا دوسرا مرحلہ جلد شروع کیا جا رہا ہے۔اس پروگرام کے تحت بھی اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں سڑکوں کی تعمیر و بحالی کا کام ہوگا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ منتخب نمائندوں کو ان کا جائز حق ہر صورت دیں گے۔اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے جائز کام ترجیحی بنیادوں پر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے ’’کامیاب نوجوان پروگرام‘‘ میں پنجاب لیڈ لے گا۔ان کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے یہ انقلابی پروگرام ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں