ایک ماہ قبل انڈونیشیا سے لایا گیا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں جاں بحق

ملزم لقمان عرف ہلاکو کے خلاف بھتہ خوری، قتل اور اقدام قتل کے 26مقدمات درج تھے، وہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا: پولیس کا بیان

Usama Ch اسامہ چوہدری اتوار 26 جنوری 2020 12:56

ایک ماہ قبل انڈونیشیا سے لایا گیا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں جاں بحق
وزیرآباد (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین 26 جنوری 2020) : ایک ماہ قبل انڈونیشیا سے لایا گیا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں جاں بحق، ملزم لقمان عرف ہلاکو کے خلاف بھتہ خوری، قتل اور اقدام قتل کے 26مقدمات درج ہیں، وہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔ تفصیلات کےمطابق وزیر آباد میں مبنہ پولیس مقابلے میں ایک ماہ قبل انڈونیشیا سے لایا گیا شخص مایا گیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے کے اشتہاری ملزم لقمان عر ف ہلاکو خان مارا گیا۔ پولیس نے بیان دیا کہ لقمان عرف ہلاکو خان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔ ذرائع نے بتانا ہے کہ مذکورہ ملزم کے خلاف بھتہ خوری، قتل اور اقدام قتل کے 26مقدمات درج ہیں اور اسکے سر کی 10 لاکھ روپے قیمت بھی مقرر کی ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

واضع رہے کہ انڈونیشیا کی پولیس نے شمالی سماٹرا کے ضلع آسہان میں موجود پاکستانیوں کو وطن واپس بھیج دیا تھا۔

34 سالہ محمد لقمان بٹ عرف ہلاکو خان کو انڈونیشیا کی پولیس نے منگل کو گرفتار کیا تھا اور جمعرات کو پاکستان واپس پہنچایا تھا۔ انڈونیشیا کے نیشنل سینٹرل بیورو آف انٹرپول کے سیکرٹری بریگیڈیئر نے بتایا کہ ہلاکو خان کو گرفتار کر کے میڈن سے جکارتہ لے جایا گیا تھا جہاں اسے پاکستانی سفارت خانے کے افسران کی موجودگی میں پاکستانی پولیس کے حوالے کیا گیا۔

اب پولیس کا کہنا ہے کہ ڈسکہ روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے میں گرفتار ملزم لقمان عرف ہلاکو خان مارا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لقمان کو سامان کی برآمدگی کے لیے وزیر آباد لے جایا جا رہا تھا اس دوران موٹرسائیکل پر سوار 2 ملزمان نے پولیس وین پر اندھا دھن فائرنگ کر دی جس سے ملزم ہلاک ہو گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے جس کی شناخت ماسٹر اعجاز کے نام سے ہوئی ہے اور اس کی لقمان عرف ہلاکو سے پرانی دشمنی تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں