سوشل میڈیا پر وائرل،مدرسے میں بچے کیساتھ زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

خدارا اپنے بچوں کو دینی تعلیم ضرور دیں مگر مدرسوں میں بےیارومددگار مت چھوڑیں اور خدارا ایسی ویڈیوز نہ سوشل میڈیا پر ڈالیں نہ پھیلائیں صرف بہتر نشاندہی کریں: صحافی غریدہ فاروقی کا ٹویٹ

Usama Ch اسامہ چوہدری اتوار 26 جنوری 2020 14:28

سوشل میڈیا پر وائرل،مدرسے میں بچے کیساتھ زیادتی کرنے  والا ملزم گرفتار
گوجرانوالہ (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 26 جنوری 2020) : سوشل میڈیا پر وائرل،مدرسے میں بچے کیساتھ زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار، لیکن خدارا اپنے بچوں کو دینی تعلیم ضرور دیں مگر مدرسوں میں بےیارومددگار مت چھوڑیں اور خدارا ایسی ویڈیوز نہ سوشل میڈیا پر ڈالیں نہ پھیلائیں صرف بہتر نشاندہی کریں۔ تفصیلات کے مطابق صحافی غریدہ فاروقی کا کہنا ہے کہ مدرسے میں بچے کے ساتھ زیادتی کرنے والا مجرم گرفتار ہو گیا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ لیکن خدارا اپنے بچوں کو دینی تعلیم ضرور دیں مگر مدرسوں میں بےیارومددگار مت چھوڑیں اور خدارا ایسی ویڈیوز نہ سوشل میڈیا پر ڈالیں نہ پھیلائیں صرف بہتر نشاندہی کریں۔
یاد رہے کہ گرشتہ روز ایک مدرسے کے بچے کے ساتھ زیادتی کا ایک واقعہ سامنے آیا تھا۔

(جاری ہے)

اب اسکی ایک سی سی ٹی فوٹیچ بھی سوشل میڈیا پر چل رہی تھی۔

جس پر عوام نے شدید غصے کا اظہار کیا تھا۔ یہ واقعہ گوجرانوالہ میں پیش آیا جہاں نوجوان نے 6 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا تھا۔ 6 سالہ بچہ فیضان محلے میں موجود مدرسے میں اسلام کی تعلیم حاصل کرنے گیا تھا۔مدرسے میں موجود سینئر طالب علم سجاول نے زیادتی کا نشانہ بنا دیا تھا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کے بعد مقدمہ درج کر لیا تھا۔

جس کے بعد ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق بچے کا طبی معائنہ کرایا گیا جس کے بعد 6 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کے ثبوت ملے ہیں۔ پولیس کا کہنا تھا کہ تمام تر معاملات کو قانون کے مطابق دیکھ رہے ہیں۔ ملزم سجاول گرفتار ہو چکا ہے، سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی موصول ہو چکی ہیں۔ واضح رہے بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں دن با دن اضافہ ہو تا جا رہا ہے اس سے قبل فیصل آباد میں رکشہ ڈرائیور نے 8 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا تھا ۔

گوکھووال میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 8 سالہ بچی ٹیوشن سینٹر جا رہی تھی کہ درندہ صفت رکشہ ڈرائیور راشد نے بچی کو پکڑ لیا اور گھسیٹ کر اپنے گھر لے گیا۔ ملزم نے اپنے گھر پر بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تھانہ ملت ٹاؤن پولیس نے 25 سالہ ملزم راشد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا تھا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم راشد نے بچی کے ساتھ دردنگی کے بعد گھر کی چھت پھلانگ ر اپنے بھائی کے گھر پہنچ گیا جب کہ بچی کو میڈیکولیگل کے لیے الائیڈ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ فیصل آباد میں بچے اور بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں دن بدن اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں