مسلم لیگ نون کا سیاست میں دوبارہ سرگرم ہونے کے لیے بڑا قدم

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی ضمانت کروانے کا فیصلہ، درخواست ضمانت کی تیاری شروع کر دی گئی، فیصلہ نوازشریف اور شہباز شریف نے کیا: ذرائع

Usama Ch اسامہ چوہدری اتوار 26 جنوری 2020 14:56

مسلم لیگ نون کا سیاست میں دوبارہ سرگرم ہونے کے لیے بڑا قدم
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین 26 جنوری 2020) : مسلم لیگ نون کا سیاست میں دوبارہ سرگرم ہونے کے لیے بڑا قدم سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی ضمانت کروانے کا فیصلہ، درخواست ضمانت کی تیاری شروع کر دی گئی، فیصلہ نوازشریف اور شہباز شریف نے کیا۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی عاصم نصیر کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نون کے سنیر رہنما شاہد خاقان عباسی کی درخواست ضمانت کی تیاری شروع کر دی گئی۔

انھوں نے بتایا کہ فیصلہ نوازشریف اور شہباز شریف نے کیا۔ انکا مزید کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایل این جی سیکنڈل میں نیب کی حراست میں ہیں شاہد خاقان عباسی کو پیغام پہنچا دیا گیا،احسن اقبال اور یوسف عباس کی درخواست ضمانت پر کل سماعت ہے۔ ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کو درخواست ضمانت دائر کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ بدنام زمانہ احتساب کے خلاف توانائی ضائع کرنے کی ضرورت نہیں، سب جانتے ہیں کہ آپ کے خلاف مقدمات من گھڑت ہیں۔انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کو ضمانت کے قانونی حق کو استعمال کرنا چاہیے۔پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف نے شاہد خاقان عباسی کو پہلے پیغام بھیجا، پھر کال کی۔ یاد رہے کہ احتساب عدالت اسلام آباد نے ایل این جی کیس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4فروری تک توسیع دے دی تھی۔

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے نیب سے مفرور ملزم شاہد اسلام کے وارنٹ گرفتاری پر رپورٹ طلب کر لی دیگر ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کے لیے ایک کروڑ کے مچلکے جمع کروانے کا حکم کیس کی سماعت احتساب عدالت کورٹ روم نمبر دو کے جج اعظم خان نے کی دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ مفرور ملزم کے حاضر ہونے تک فرد جرم عائد نہیں ہو سکتی ۔

ایل این جی کیس میں احتساب عدالت اسلام آباد میں شاہد خاقان عباسی چیئرپرسن اوگرا عظمی عادل، سابق چیئرمین سعید احمد خان سمیت دیگر ملزمان کو نیب حکام نے عدالت کے روبرو پیش کیا کیس کی سماعت کے دوران شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان کی حاضری لگائی گئی مفتاح اسماعیل حاضری سے استثنی کے باعث عدالت میں پیش نہ ہوئے عدالت نیچیئرپرسن اوگرا عظمی عادل، سابق چیئرمین سعید احمد خان کو ضمانتی مچلکے جمع کروانے اور دیگر ملزمان کو بھی حاضری یقینی بنانے کے لیے ایک کروڑ کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا نیب سے مفرور ملزم شاہد اسلام کے وارنٹ گرفتاری کی رپورٹ بھی طلب کر لی گئی عدالت نے شاہد خاقان عباسی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 فروری تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی یاد رہے کہ شاہد خاقان عباسی ایل این جی کیس میں اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں