پاکستان سیاحوں اور سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش ملک کے طور پر سامنے آرہاہے‘ عارف علوی

ملک کے عوام خصوصاً بچوں کے تاریخی مقامات کے دوروں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے ‘ صدر مملکت

اتوار 26 جنوری 2020 16:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2020ء) صدر مملکت ڈاکٹر عار ف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان سیاحوں اور سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش ملک کے طور پر سامنے آرہاہے، ملک کے عوام خصوصاً بچوں کے تاریخی مقامات کے دوروں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے کیونکہ انہوں نے مستقبل میں قوم کی رہنمائی کرنی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان خیالات کا اظہار لاہور کے حضور ی باغ میں منعقدہ کانفرنس کی افتتاحی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ملک سے عدم تحفظ کے بادل چھٹ چکے ہیں۔پاکستان سیاحوں اور سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش ملک کے طور پر سامنے آرہاہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف پس منظر کے لوگوں کو متحد کرنے کے لئے فن اورثقافت بہترین پلیٹ فارم ہے۔عوام خصوصاً بچوں کے تاریخی مقامات کے دوروں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے کیونکہ انہوں نے مستقبل میں قوم کی رہنمائی کرنی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں