امریکی سفارتخانے کی گاڑی کی ٹکر کا معاملہ، ڈرائیور گرفتار

ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، حادثے میں ایک خاتون جاں بحق

Usama Ch اسامہ چوہدری اتوار 26 جنوری 2020 17:59

امریکی سفارتخانے کی گاڑی کی ٹکر کا معاملہ، ڈرائیور گرفتار
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 26 جنوری 2020) : امریکی سفارتخانے کی گاڑی کی ٹکر کا معاملہ، ڈرائیور کو گرفتارکر لیا گیا ،اس کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

واضع رہے کہ امریکی سفارتخانے کی گاڑی کی ٹکر سے ایک خاتون جاں بحق ہو گئی تھی، حادثہ اسلام آباد میں فیصل چوک پر پیش آیا تھا، حادثے میں ایک خاتون جاں بحق، پانچ افراد زخمی ہو گئے تھے، متوفی کی شناخت نادیہ بی بی کے نام سے ہوئی تھی۔ حادثے میں زخمی افراد کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا تھا۔ سگنل کے بند ہونے کے باوجود تیز رفتاری کے باعث گاڑی سامنے والی گاڑی کے ساتھ ٹکرا گئی تھی۔ جسکے نتیجے میں سامنے والی گاڑی میں موجود ایک خاتون موقعے پر ہی دم توڑ گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں