اسرائیلی شہریوں کو سعودی عرب کا سفرکرنے کی باضابطہ اجازت مل گئی

اسرائیلی شہری اب سعودی عرب کا کاروباری اور مذہبی جگہوں کا دورہ بھی کرسکیں گے، اسرائیلی وزیر داخلہ نے اجازت نامہ پر دستخط کردیے۔ امریکی میڈیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 26 جنوری 2020 18:12

اسرائیلی شہریوں کو سعودی عرب کا سفرکرنے کی باضابطہ اجازت مل گئی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جنوری 2020ء) اسرائیلی شہریوں کو سعودی عرب کا سفرکرنے کی باضابطہ اجازت مل گئی، اسرائیلی شہری اب سعودی عرب کا کاروباری اور مذہبی  جگہوں کا دورہ بھی کرسکیں گے، اسرائیلی وزیر داخلہ نے اجازت نامہ پر دستخط کردیے۔ امریکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے اپنے شہریوں کو سعودی عرب کا سفرکرنے کی باضابطہ اجازت دے دی ہے۔

سعودی عرب سفر اور وہاں دورے کرنے کی اجازت دینے کا اعلان اسرائیلی وزارت داخلہ نے کیا۔ اسرائیلی شہری سعودی عرب کا کاروباری اور مذہبی  جگہوں کا دورہ بھی کرسکیں گے۔ اسرائیلی وزیر داخلہ نے اجازت نامہ پر دستخط کردیے۔ واضح رہے سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کاروباری سرگرمیاں 24 گھنٹے جاری رکھنے کی اجازت ہوگی، سعودی عرب میں اب نماز کے اوقات میں دکانیں بند نہیں ہوں گی، اس عمل سے آمدن کو بڑھانے سمیت بہت سے مسائل حل ہوجائیں گے۔

(جاری ہے)

 یاد رہے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان تھوڑے ہی عرصے میں متعدد اصلاحات متعارف کروا چکے ہیں۔ ان کے خلاف بعض حلقوں نے تنقید اور مخالفت بھی ہے۔ لیکن اس کے باوجود وہ ان اصلاحات کو سعودی عرب کی تعمیر وترقی کیلئے ضروری قرار دے رہے ہیں اور مشکل اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیل نے فلسطینی قوم کے خلاف مذہبی ریاستی دہشتگردی کے تسلسل میں ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے ممتاز عالم دین اور مسجد اقصیٰ کے خطیب پر چار ماہ تک قبلہ اول میں داخل ہونے پرپابندی عائد کردی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی حکام کی طرف سے الشیخ عکرمہ صبری کوان کے گھرپر ایک نوٹس پہنچایا گیا ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ ان پرآئندہ چار ماہ تک مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے اور نماز ادا کرنے پر پابندی عائد کی جاتی ہے۔ انہیں مزید نوٹس دیا گیا ہے کہ وہ القدس میں قائم القشلہ پولیس تھانے میں پیش ہوں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں