وزیراعظم کے اقدامات عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنا قرار

عمران خان ڈرامے بازی سے عوام کو بےوقوف نہیں بنا سکتے، عمران صاحب! مافیا سے پیچھا چھڑانے کیلئے آپ سے پیچھا چھُڑانا پڑے گا، آپ کے جانے سے عوام کو ریلیف مل جائے گا۔ ترجمان (ن) لیگ مریم اورنگزیب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 26 جنوری 2020 18:56

وزیراعظم کے اقدامات عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنا قرار
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جنوری2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے اقدامات کو ڈرامہ اورعوام کے زخموں پر نمک قرا ردے دیا، انہوں نے کہا کہ عمران خان ڈرامے بازی سے عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے، عمران صاحب! مافیا سے پیچھا چھڑانے کیلئے آپ سے پیچھا چھُڑانا پڑے گا۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب! عوام کو ریلیف اب صرف آپ کے رخصت ہونے سے ملے گا۔

پہلے آپ منافع خوروں کو چھوڑیں اور انہیں کابینہ اور بڑے عہدوں سے نکالیں؟ عمران صاحب! اگر منافع خوروں، ذخیرہ اندازوں قبضہ مافیا سے پیچھا چھڑانا ہے تو سب سے پہلے آپ سے پیچھا چھُڑانا پڑے گا۔ پاکستان کے عوام آپ کی نالائق، نااہلی، جھوٹ اور کرپشن کی مزید متحمل نہیں ہوسکتی۔

(جاری ہے)

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب! عام آدمی کی زندگی مشکل بنانے میں آپ اور آپ کی حکومت نے کوئی کسر نہیں چھوڑی، سارے مافیا اور منافع خور آپ کے دائیں بائیں بیٹھے ہیں، ملک وقوم کی پہلے ان سے تو جان چھڑائیں قبضہ مافیا، منافع اور ذخیرہ اندوز آپ کے اے ٹی ایم اور دوست ہیں، وہ تو آپ کا کچن چلاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آٹا چینی مافیا نے آپ کے حکم پر ملک میں بحران پیدا کیا عمران صاحب اپنے ڈرامہ بازی والے بیانات سے آپ عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے۔ واضح رہے پنجاب میں ارکان صوبائی اسمبلی سے ملاقات کے بعد وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں واضع کر دینا چاہتا ہوں کہ کسی بھی صورت دباؤ میں نہیں آئینگے، ہمیشہ چیلنجز کا سامنا کیا ہے اور آئندہ بھی کرینگے، پنجاب میں پہلی دفعہ جرائم پیشہ عناصر اور قبضہ مافیا قانون کی گرفت میں آئے۔ ترقی کاموں کے حوالے سے کسی علاقے کو نظرانداز نہیں کیا جائیگا، ارکان اسمبلی اپنے حلقوں سے قریبی رابطہ رکھیں۔ عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں