پاکستان میں بجلی سے چلنے والا رکشہ تیار کرلیا گیا

پاکستان کی ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک اور بڑی کامیابی، پہلی دفعہ مقامی طور پر بجلی سے چلنے والا رکشہ تیار کرلیا گیا

Ahmad Tariq احمد طارق اتوار 26 جنوری 2020 20:26

پاکستان میں بجلی سے چلنے والا رکشہ تیار کرلیا گیا
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 جنوری 2020ء) پاکستان میں بجلی سے چلنے والا رکشہ تیار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک اور بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بجلی سے چلنے والا رکشہ تیار کرلیا گیا ہے۔ مقامی طور پر تیار کیے گئے بجلی سے چلنے والے الیکٹرک رکشے کی لانچنگ تقریب لاہور میں منعقد ہوئی۔

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین سلیم نے تقریب میں شرکت کرتے ہوئے پراجیکٹ کے انجینئرزاور ماہرین کو مبارکباد دی، اور ان کے کام کی تعریف کی۔ ملک امین اسلم نے اس موقع پر خطاب بھی کیا، انہوں نے کہا کہ اگر اس الیکٹرک رکشے سے خریدار کو فائدہ ہوگا تو ہم دوسرے عام رکشوں کو بھی بجلی سے چلنے والا رکشہ بنا سکتے ہیں، کیونکہ کسی بھی پراجیکٹ کی کامیابی کا انحصار اس کے خریدار کے مالی فائدے پر ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ رکشہ پاکستان کے ٹرانسپورٹ سسٹم میں انقلاب پیدا کرے گا کیونکہ یہ رکشہ نہ صرف سستا ہے بلکہ موحول دوست بھی ہے اور ایندھن کے بچاؤ کا ذریعہ بھی ہے، ماہرین نے کہا کہ الیکٹرک رکشے سے ایندھن کی بھی بہت بچت ہوگی۔ جبکہ رکشہ بنانے والی کمپنی نے حکومت سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اگر حکومت ایسے ماحول دوست پراجیکٹ کی حوصلہ افزائی کرے گی تو مزید ایسے رکشے بھی بنائے جاسکیں گے، جو نہ صرف ماحول دوست ہوں گے بلکہ ایسے رکشوں ایندھن کے بچاؤ کا ذریعہ بھی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں