میری ویڈیو ہیک کرکے لیک کی گئی، شاہ میر عباس

لاہور کے فہد ڈین نامی لڑکے نے ویڈیو لیک کی، حاسدین نے پاکستان یوٹیوبرایوارڈ کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے ویڈیو لیک کی تھی، کیونکہ میں بھی ایوارڈ کیلئے نامزد تھا۔یوٹیوبر شاہ میر عباس کا وضاحتی بیان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 26 جنوری 2020 20:29

میری ویڈیو ہیک کرکے لیک کی گئی، شاہ میر عباس
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 جنوری 2020ء) یوٹیوبر شاہ میر عباس نے اپنی غیراخلاقی ویڈیو کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میری ویڈیو ہیک کرکے لیک کی گئی،لاہور کے فہد ڈین نامی لڑکے نے ویڈیو لیک کی، حاسدین نے پاکستان یوٹیوبرایوارڈ کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے ویڈیو لیک کی تھی، کیونکہ میں بھی ایوارڈ کیلئے نامزد تھا۔انہوں نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ میں بہت زیادہ ڈیپریشن کا شکار تھا، اب کافی وقت کے بعد میں تھوڑا سنبھلا ہوا، اس لیے اب سچ بیان کررہا ہوں، میرے قریبی دوستوں نے مجھ پر بہت ظلم کیا ہے، جیسے سب کو معلوم ہے کہ میں نے کچھ عرصہ پہلے اپنے والد کے ساتھ بھی ایک جان بوجھ کر غیراخلاقی ویڈیو بنوائی تھی، جس پر کافی تنقید ہوئی۔

اب ہم نے ایک اور پرینک کرنا تھا کہ ہم ایک لڑکی کے ساتھ اسٹوڈیو میں ویڈیو بنائیں گے اور میرا دوست تیمورمیرے والد کو یہاں لے آئے گا، یہاں خفیہ کیمرے لگے ہوں گے۔

(جاری ہے)

اور ہم والد کا ردعمل ریکارڈ کریں گے۔

جب ہم نے ویڈیو کاریویو کیا تو سب نے کہا کہ یہ ویڈیو کافی اوور ہوگئی ہے، اس کو نہ چلائیں، لڑکی نے بھی کہا یہ غلط اور بری ہے۔

تاہم یہ ویڈیو ایک ہفتے تک میرے لیپ ٹاپ میں ہی رہی، مجھے جب یاد آیا تو میں نے اس کو ڈیلیٹ کردیا۔آپ لوگوں کو یاد ہوگا کہ میں نے کچھ عرصہ پہلے بھی ایک ویڈیو بنائی تھی جس میں کہا تھا کہ میں پاکستانی جعلی غیراخلاقی ویڈیو کو ایکسپوز کروں گا۔انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں نہیں تھا کہ میری کوئی غیراخلاقی ویڈیو ہیک ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ سب لوگوں کو پتا ہے کہ پی آئی ایس اے نے بہترین یوٹیوبر کو پاکستان ایوارڈ دینے کا اعلان کیا تو میں بھی اس میں نامزد ہواتھا۔

میرے فین نے مجھے مبارکباد بھی دی تھی ، لیکن حاسدین نے میری غیراخلاقی ویڈیو کو لیک کیا اور فائدہ اٹھایا۔میری ووٹ مانگنے والی اور اس غیراخلاقی ویڈیو کو جوڑ دیا گیا۔ جس نے میری ویڈیو لیک کی اس کانام ہے ، فہد ڈین اس کانام ہے۔یہ بندہ لاہور سے ہے۔ واضح رہے شاہ میر عباس نے قبل ازیں نازیبا ویڈیو پر صارفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ جو لوگ ویڈیو شیئر کررہے ہیں ان کو شرم آنی چاہیے۔

کیا ان کے گھر کوئی ماں بہن نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے دشمنوں پر لعنت بھیجتا ہوں۔  میں لیک ویڈیو پر ایک جامع ویڈیو جاری کروں گا ، تاہم ابھی پورے معاملے کو جانچنے کی کوشش کر رہا ہوں۔م یری ویڈیو کا انتظار کریں ۔ اس سے قبل شاہ میر کے والد فرحت عباس نے بھی اپنی ویڈیو جاری کی تھی اور کہا تھا کہ شاہ میر معافی مانگے۔ اس طرح کے معاملے میں مجرم وہ ہوتا ہے جو ویڈیو بناتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب اس نے نافرمانی شروع کی تب سے اس کو اس کے حال پر چھوڑ دیا۔ اور خدا نافرمانی کی سزا دیتا ہے۔ فرحت عباس نے کہا ہے کہ جرم کبھی چپ نہیں سکتا ۔ شاہ میر کواس طرح نہیں حرکت نہیں کرنی چاہیے تھی۔ اس کے والد شاہ میر سے لاتعلقی کا اظہار کرچکے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں