پی ٹی آئی رہنماء عامر لیاقت کا ڈرامہ”میرے پاس تم ہو“ پر دلچسپ تبصرہ

دانش جانتا تھا، سکون صرف قبر میں ہے، وزیراعظم بھی روپڑے۔ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کے ڈرامہ سیریل کی آخری قسط پر ٹویٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 26 جنوری 2020 21:16

پی ٹی آئی رہنماء عامر لیاقت کا ڈرامہ”میرے پاس تم ہو“ پر دلچسپ تبصرہ
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 جنوری 2020ء) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت نے ڈرامہ”میرے پاس تم ہو“ پر دلچسپ تبصرہ کردیا، انہوں نے کہا کہ دانش جانتا تھا، سکون صرف قبر میں ہے، وزیراعظم بھی روپڑے۔ انہوں نے ڈرامہ سیریل کی آخری قسط پر کئی ٹویٹس کیے، جس میں عامر لیاقت نے کہا کہ دانش جان چکا تھا، فیس بک کے چیف آپریتنگ آفیسر کی عمران خان سے ملاقات ہو چکی ہے، سب سے بڑا خواب کہ وہ فیس بک خریدے گا اب پورا نہیں ہوسکتا اسی لیے وہ مہوش کا فیس دیکھ کر مرگیا ’’مہوش‘‘ نے ویسے بھی فیس پر بہت کام کرا لیا تھا اور”حیات‘‘ کا مقصد صرف ’’دانش دشمنی‘‘ بنا لیا۔

انہوں نے اپنے دوسرے ٹویٹ میں کہا کہ ایک وجہ یہ بھی تھی کہ نونیوں نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں ’’دانش‘‘ کا نام بھی ڈلوا دیا تھا پیسے سے تو کچھ بھی ہوسکتا ہے نا وہ اِسی اُدھیڑ بن میں رومی کو لے کر مہوش سے ملنے نکلا، رومی کوسمجھاتا رہا، کہ ”ہماری لندن میں توکیا پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں‘‘ انہوں نے کہا کہ دانش جانتا تھا ، سکون صرف قبر میں ہے، وزیراعظم عمران خان بھی رو پڑے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ
دانش مرا نہیں قتل کیا گیا، اس کے اصل قاتل وہ ہیں جنہوں نے پہلے ہی سے ’’دانش اسکول‘‘ بنا دیے تھے تاکہ دانش کی زہرسے موت کا الزام ان پر نہ آئے! نونی چڑتے تھے کہ عدالت اس سے رسیدیں کیوں نہیں مانگتی؟ صرف اس لیے کہ وہ ’’دانش‘‘ ہے اور ہم بونگے۔ عامر لیاقت نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ دانش نے ثابت کردیا کہ دل کا دورہ پڑنے پر اچانک امیر ہونے والے بےعزتی کے خوف سے مر جاتے ہیں، ان کے پلیٹ لیٹس کبھی کم نہیں ہوتے۔
واضح رہے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی ڈرامہ تم میرے پاس پو پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں