وزیراعظم کاپرنسپل سیکریٹری بن کر سرکاری افسروں کا تبادلہ کرانیوالا نوسربازگرفتار

ملزم نے این ایچ اے کو بلیک میل کرکے 40 لاکھ روپے ہتھیائے اور ضلع قصور میں اپنی مرضی کا ایس ایچ او بھی لگوایا

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی پیر 27 جنوری 2020 15:54

وزیراعظم کاپرنسپل سیکریٹری بن کر سرکاری افسروں کا تبادلہ کرانیوالا نوسربازگرفتار
لاہور (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 27 جنوری 2020ء ) سرکاری افسروں کے تبادلے کرانے والا وزیراعظم کا جعلی پرنسپل سیکریٹری گرفتار کرلیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق خود کو وزیراعظم عمران خان کا پرنسپل سیکریٹری ظاہر کرنے والا ایف آئی اے (فیڈریل انوسٹی گیشن ایجنسی ) کے ہتھے چڑھ گیا۔ ملزم خود کو آئی جی اور پرنسپل سیکریٹری ظاہر کرکے سرکاری افسروں کو بلیک میل کرتا تھا ، اور پیسوں کا مطالبہ کرتا تھا ۔

ملزم نے جال سازی سے ضلع قصور میں اپنی مرضی کا ایس ایچ او بھی لگایا اور ساتھ ہی ساتھ ملزم نے این ایچ اے کو بلیک میل کرکے 40 لاکھ روپے لئے ۔ ایف آئی اے (فیڈریل انوسٹی گیشن ایجنسی ) نے کارروائی سائبر کرائم ایجنسی کی ہدایت پر کی ۔ جس پر ایف آئی اے نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل جعلی ڈی جی نیب  بن کر لوگوں کو لوٹنے والا نوسرباز گرفتارکر لیا، ملزم کی شناخت محمد ندیم کے نام سے ہو گئی۔

محمد ندیم جعلی ڈی جی نیب  بن کر لوگوں کو لوٹتا تھا ۔ شکایت موصول ہونے پر چئیرمین نیب کی جانب سے کارروائی کا حکم جاری کیا گیا جس کے  بعد نیب اینٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا تھا ۔ مجرم  کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ مجرم بہاولپور کا رہائشی ہے جو کہ ڈی جی نیب راولپنڈی بن کر لوگوں کے ساتھ فراڈ کرتا تھا ۔  شکایات ملنے پر نیب کی جانب سے اس پر کارروائی کی گئی اور ملزم کو حراست میں لیا گیا ۔ واضح رہے کہ اب تک  نیب نے ایسے 9 نوسربازوں کو گرفتار کیا ہے جو کہ نیب کے جعلی نمائندے بن کر لوگوں کے ساتھ لوٹ مار کرتے تھے ۔ تاہم اب وزیراعظم عمران خان کے جعلی پرنسپل  سیکٹریٹری کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں