منشیات کا بین الصوبائی سمگلر گرفتار ، لاکھوں مالیت کی منشیات برآمد

ْپولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر انور خان کو گرفتار کیا، 26 کلو اعلیٰ چرس، ایک کلو افیون برآمد سی سی پی او ذوالفقار حمید کی ٹیم کو شاباش، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا تعریفی اسناد، نقد انعام کا اعلان

پیر 27 جنوری 2020 16:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2020ء) سی آئی اے اقبال ٹائون نے منشیات کے بین الصوبائی سمگلر انور خان کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 26 کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور ایک کلو افیون برآمد کر لی ہے۔ ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاعات اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے منشیات فروش انور خان کو گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق ملزم خیبر ایجنسی سے منشیات سمگل کرکے پنجاب کے اضلاع میں سپلائی کرتا تھا۔ سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے کارروائی کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انعام وحید نے پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد اور نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں