ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک کا فروٹ و سبزی منڈی ملتان روڈ کا دورہ

پیر 27 جنوری 2020 16:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2020ء) پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے فروٹ و سبزی منڈی ملتان روڈ کا دورہ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے منڈی میں سبزیوں و پھلوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا۔انہوں نے منڈی میں تعینات ملازمین کی حاضری سبزیوں و پھلوں کے ریٹس، سرکاری نرخوں پر عملدرآمد، سٹاک، شکایات رجسٹر اور دیگر انتظامی امور کو چیک کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے منڈی میں کسان پلیٹ فارم کو چیک کیا اور کہا کہ کسان پلیٹ فارم فعال ہیں۔کسان پلیٹ فارم پر سبزیوں کی فروخت جاری ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے منڈی میں تجاوزات کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے منڈی میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو چیک کیا، انتظامیہ کو منڈی میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے منڈی میں خریداری پر آئے ہوئے صارفین سے بات چیت کی اور منڈی کی صورت حال کے بارے میں دریافت کیا۔انہوں نے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کا پوچھا اور کہا کہ منڈی میں مجموعی طور پر انتظامات تسلی بخش تھے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں