ن لیگ میں فارورڈ بلاک کا سن سن کربال سفید ہوگئے، حمزہ شہباز

فیاض الحسن چوہان ن لیگ میں فارورڈ بلاک کا دعویٰ کررہے، ایسے دعوے بچپن سے سنتا آرہا ہوں، مسلم لیگ ن متحد ہے اور متحد رہے گی۔ مرکزی رہنماء ن لیگ حمزہ شہباز کا فاروڈ بلاک کے بیان پر ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 27 جنوری 2020 16:59

ن لیگ میں فارورڈ بلاک کا سن سن کربال سفید ہوگئے، حمزہ شہباز
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 جنوری 2020ء) مسلم لیگ کے مرکزی رہنماء حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ن لیگ میں فارورڈ بلاک کا سن سن کربال سفید ہوگئے، فیاض الحسن ن لیگ میں فارورڈ بلاک دعویٰ کررہے، ایسے دعوے بچپن سے سنتا آرہا ہوں،مسلم لیگ ن متحد ہے اور متحد رہے گی۔ انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب میں تبدیلی کے سوال پر کہا کہ بارش ہورہی ہے اتنا کہوں گا کہ یہ مقافات عمل ہے، لوگ مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور پرانے پاکستان کو ڈھونڈ رہے ہیں۔

غریب آدمی روٹی کو ترس گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی نااہلی کی انتہا ہوچکی ہے بس اللہ تعالیٰ ہی عوام کے حال پر رحم کرے۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ مسلم لیگ ن متحد ہے ہے متحد رہے گی۔ ن لیگ میں فاروڈ بلاک کا دعویٰ بچپن سے سن رہا ہوں، ن لیگ میں فاروڈ بلاک کا دعویٰ سن سن کر اب تو میرے بال بھی سفید ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ دنیا ادھر کی اُدھر ہو جائے لیکن سردار عثما ن بزدار ہی وزیر اعلیٰ پنجاب رہیںگے، مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کی جانب سے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر لُڈیاں ڈالی جارہی تھیں لیکن اب ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل کی وضاحت کے بعد دونوں جماعتوں کے رہنمائوں کو چُلو بھرپانی میں ڈبکیاں لگانی چاہئیں،حمزہ شہباز کھڑکیاں ، دروازے کھولنے کی بات سوچ سمجھ کر کیا کریں کیونکہ اگرانہوں نے غلطی سے بھی ایسا کیا تو مرکز اور پنجاب میں آپ کے سارے پرندے تحریک انصاف کی مڈھیر پر آ بیٹھیں گے، اگر غریب اور100ارب ڈالر قرضوں میں جکڑے ہوئے ملک کے وزیر اعظم کا بیرون ملک خرچہ ان کے دوستوں نے اٹھا لیا ہے تویہ تنقید کرنے کا نہیں بلکہ قابل ستائش ہے۔

میں نے مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کے حوالے سے خبر دی تھی وہ ھرنے کے بعد یہ غزل گنگنا رہے ہوں گے کہ میرے دل کے ٹکڑے ہزار ہوئے کوئی ادھر گرا کوئی اُدھر گرا ، جو درد ملا اپنوں سے ملا غیروں سے شکایات کون کرے اور پورا پاکستان اور دنیا گواہ ہے کہ وہ ہر دو ہفتے کے بعد یہی غزلیں گنگا رہے ہوتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں