شوہر نے ناجائز تعلقات بنا نے پر بیوی کا سر تن سے جدا کر دیا

قتل کرنے کے بعد بیوی کی لاش کو گھر میں گڑھا کھود کر دفن کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 27 جنوری 2020 17:09

شوہر نے ناجائز تعلقات بنا نے پر بیوی کا سر تن سے جدا کر دیا
لاہور (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 27 جنوری 2020 ء ) شوہر نے ناجائز تعلقات بنا نے پر بیوی کا سر تن سے جدا کر دیا۔تفصیلات کے مطابق دنیا پور میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں شوہر نے ناجائر تعلقات کے شبے پر بیوی کو بدترین سزا دے ڈالی۔دنیا پور کے نواحی علاقے میں ناجائز تعلقات کی بنا پر شور نے بھانجے کی مدد سے بیوی کو قتل کیا۔قتل کرنے کے بعد لاش کو بھانجے کے گھر میں کھودے گڑھے میں دبا دیا،پولیس تھانہ صدر نے شک گزرنے پر مقتولہ کے شوہر کو پکڑ لیا جس نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔

بتایا گیا ہے کہ ارم نامی لڑکی لاپتہ ہو گئی تھی۔لاپتہ ہونے والی ارم کو ناجائز تعلقات کی وجہ سے شوہر نے بھانجے کی مدد سے قتل کیا۔ارم اور بلاول کی 4 سال قبل شادی ہوئی تھی،شادی کے کچھ عرصہ بعد ہی دونوں میں لڑائی جھگڑا رہنے لگا تھا۔

(جاری ہے)

دونوں کا سات ماہ قبل بیٹا ہوا تھا جس کے بعد لڑائی جھگڑے نے شدت اختیار کر لی تھی۔ملزم 19 جنوری کو بھانجے کے ساتھ پلان بنا کر اپنی بیوی کو بھانجے کے گھر لے کر گیا۔

جہاں پر بیوی کا سرتن سے جدا کیا اور بھانجے کے گھر میں گڑھا کھو د کر دفن کیا۔تھانہ صدر پولیس کو گمشدگی کی درخواست دے دی۔پولیس کے ساتھ مل کر بیوی کو تلاش کرنے لگا اور ارم کے والدین کو بیٹی کے بھاگ جانے کا طعنہ دیتا تھا۔تھانہ صدر پولیس نے شک کی بناء پر لاپتہ ہونے والی ارم کے شوہر کو گرفتار کر کے تفتیش کی تو ملزم نے تفتیش کے دوران بھانجے کی مدد سے بیوی کو قتل کرنے کا اعتراف کیا۔

ملزمان کی نشاندہی پر بھانجے کے گھر ارم کی لاش کو گڑھا کھود کر لاش برآمد کی گئی اور پوسٹ مارٹم کے ؛یے لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔خیال رہے کہ اس سے قبل ق چنیوٹ کے نواحی علاقہ چک نمبر127ٹھٹھیاں میںملزم نورزمان نے مختلف عورتوں سے تعلقات استوار کر رکھے تھے بیوی کے بار بار منع کرنے پر گزشتہ روز ملزم نورزمان نے اپنی بیوی بصری بی بی کو قتل کر دیا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں