گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کوٹ لکھپت جیل میں جدیدسہولتوں سے آراستہ عبد ا لعلیم خان فائونڈیشن ہسپتال کا افتتاح کر دیا

حکومت قیدیوں کو تمام بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے اقدامات یقینی بنائیگی، انسانیت کی خدمت سے بڑ ھ کر کوئی اور خدمت نہیں ہوسکتی،چوہدری محمدسرور

پیر 27 جنوری 2020 20:05

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کوٹ لکھپت جیل میں جدیدسہولتوں سے آراستہ عبد ا لعلیم خان فائونڈیشن ہسپتال کا افتتاح کر دیا
لاہور۔27 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2020ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کوٹ لکھپت جیل لاہور میں جدیدسہولتوں سے آراستہ عبد ا لعلیم خان فائونڈیشن ہسپتال کا افتتاح کر دیا جہاںذہنی امراض کے شکار مر یضوں'خواتین اور بچوں کو جدید طبی سہولتیں ملیں گی ،گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سنٹر ل جیل کوٹ لکھپت جیل پہنچے جہاںجیل اہلکاروں نے گور نرپنجاب کو سلامی دی جبکہ اس موقع پر تحر یک انصاف کے سابق صوبائی وزیر عبد العلیم خان ،شعیب احمد صدیقی ،سینئر صحافی ہارون الرشید ،حسن نثار ،توفیق بٹ اور آئی جی جیل خانہ جات پنجاب شاہد سلیم گوندل سمیت دیگر جیل حکام بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے عبد ا لعلیم خان فائونڈیشن ہسپتال ُقیدیوں کیلئے فلٹر یشن پلانٹ ،ذہنی امراض کے شکار قیدیوں کیلئے جدید سہولتوں سمیت دیگر منصوبوں کا افتتاح کیا، قیدیوں کے لنگر خانے کا بھی دورہ کیا اور خود بھی وہاں کھانا کھایا ، جیل حکام نے گور نر پنجاب اور صوبائی وزراء کو جیل میں قیدیوں کو دی جانیوالی سہولتوں کے بارے میں بر یفنگ دی ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت سے بڑ ھ کر کوئی اور خدمت نہیں ہوسکتی ،عبد العلیم خان نے قیدیوں کو جیل میں علاج اور دیگر سہولتوں کی فراہمی کیلئے جو اقدامات کیے ہیں جیلوں میں قیدیوں کے لیے ایسی سہولتیں میں نے بر طانیہ کی جیلوں میں بھی دیکھیں جو سہولتیں یہاں دی گئیں ہیں ،کوٹ لکھپت جیل میں جو سہولتیں دی جارہی ہیں وہ ہمارے لیے ایک جدید ماڈل ہے، ہم اس ماڈل کو پنجاب کی دیگر جیلوںمیں لیکر جائیں گے، حکومت کے ساتھ ساتھ مخیر حضرات کو بھی چاہیے کہ وہ جیلوں میں قیدیوں کو سہولتوں کی فراہمی کیلئے اپنا کرداراد اکر یں، انہوں نے کہا کہ میں یقین دلاتاہوں کہ وفاقی اور پنجاب حکومت جیلوں میں قیدیوں کو تمام بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے اقدامات کو یقینی بنائے گی جسکے لیے میں خود بھی پنجاب کی مختلف جیلوں کا دورہ کر تارہتاہوں، عبد العلیم خان نے کہا کہ جیلوں کے قیدی بھی انسان ہی ہیں اور ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم انکو سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں اورعبد العلیم خان فائونڈیشن مستقبل بھی ایسے فلاحی کام جاری رکھے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں