عاطف خان اور شہرام ترکئی کی برطرفی کی اصل کہانی سامنے آ گئی

دونوں نے گزشتہ ہفتے راولپنڈی اوراسلام آباد کی ایک انتہائی اہم اوراثرورسوخ رکھنے والی شخصیت سےملاقات کی،عاطف خان کووزیراعلیٰ بنانےکی سفارش کی گئی : صحافی غریدہ فاروقی کا ٹویٹ

Usama Ch اسامہ چوہدری منگل 28 جنوری 2020 00:00

عاطف خان اور شہرام ترکئی کی برطرفی کی اصل کہانی سامنے آ گئی
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین 27 جنوری 2020) : عاطف خان اور شہرام ترکئی کی برطرفی کی اصل کہانی سامنے آ گئی، دونوں نے گزشتہ ہفتےراولپنڈی اوراسلام آباد کی ایک انتہائی اہم اوراثرورسوخ رکھنے والی شخصیت سےملاقات کی،عاطف خان کووزیراعلی بنانےکی سفارش کی گئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے صحافی غریدہ فاروقی کا کہنا ہے کہ عاطف خان اور شہرام ترکئی نے گزشتہ ہفتے راولپنڈی اور اسلام آباد کی ایک انتہائی اہم اوراثرورسوخ رکھنے والی شخصیت سےملاقات کی تھی۔

انکا کہنا ہے کہ عاطف خان کووزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ بنانےکی سفارش کی گئی تھی۔ جب وزیراعظم عمران خان کواس ملاقات کا علم ہوا تو انھوں دونوں کو کابینہ سے نکال دیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید کہا کہ اُس اہم ترین شخصیت کا نام فی الحال تحریر نہیں کیا جا سکتا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سابق صوبائی وزیربرائے کھیل و ثقافت عاطف خان کا کہنا تھا کہ اب جو معاملات چل رہے ہیں ان میں بھی پرویز خٹک کا ہاتھ لگ رہا ہے، کسی نے نہیں بتایا کہ مجھے ہٹا دیا گیا ہے، صرف ایک مسج آیا تھا۔

انھوں نے بتایا تھا کہ پرویز خٹک کی کوشش تھی کہ میرے علاوہ کسی کو بھی وزیراعلیٰ بنا دیں۔ انکا کہنا ہے کہ مسئلے مسائل چلتے رہتے ہیں یہ پتہ نہیں تھا کہ کوئی فیصلہ کیا گیا ہے، عمران خان سے ابھی کوئی رابطہ نہیں ہوا، پارٹی کے مرکزی رہنماؤں نے فون کیے اور پوچھا کہ کیا مسئلہ ہے؟ انکا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو10 سے 12 بار پوچھا کہ آپ نے محمود خان کو وزیراعلیٰ بنادیا ہے، عمران خان نے ہمیں بلا کر کہا کہ آپ تینوں نے مل کر کام کرنا ہے۔

ایم پی ایز نے کہا کہ میں خود جا کہ مسائل پر عمران خان سے بات کروں، لوگ سمجھتے تھے کہ وزیراعلیٰ کا امید وار ہوں اس لیے اپنے فائدے کے لیے بات کرونگا، محمود خان کو عمران خان نے منتخب کیاہے ہم کیسے گرا سکتے ہیں، ہم نے میڈیا کے بارے میں کبھی کوئی بات نہیں کی۔ 2018 میں عمران خان کو کہا کہ میں وزیر بننے نہیں آیا، اگر میری منزل وزارتیں ہوتیں تو کسی اور پارٹی میں ہوتا، ہماری بیٹھک وزیراعلیٰ محمود خان کو ہٹانے کے لیے نہیں تھی، محمود خان کو بلکل نہیں ہٹانا چاہتے، کنفرم کرتا ہوں کہ سازش ہوئی ہے اور ہمارے خلاف ہوئی ہے، ہمیں پتہ ہے کس نے کی ہے۔

اس حوالے سے برطرف صوبائی وزیر برائے صحت شہرام ترکئی کا کہنا تھا کہ ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ہم سیدھی بات کرتے ہیں، عمران خان کے فیصلے کو مانا اور اس پر عمل بھی کر رہے ہیں، عمران خان کو پتہ نہیں کیا باتیں بتائی گئی ہیں، جب کام ہوتے ہیں تو مسئلے بھی ہوتے ہیں اور بات بھی ہوتی ہے۔ انھوں نے کہا تھا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ جب واپس آؤنگا تو بات کرونگا، عمران خان کو جو کہانی سنائی اس پر فیصلہ کیا گیا، وزیراعلیٰ کے فیورٹ تھے اس لیے کھانے پر نہیں بلایا گیا۔ انکا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے کوئی کان بھر رہا ہے، ایک شخص نے مجھے کہا کہ جو لڑائی ہو رہی ہے اس سے مجھے فائدہ ہے۔ 

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں