نواز شریف اور ن لیگ کی حالیہ سیاست پر طنزیہ گانا " باتیں میاں نواز کی " وائرل

گانے کے بول اینکر طارق متین نے لکھے ،ہدایات اصغر چشتی اور گلوکار سکندر خاقان ہیں

منگل 28 جنوری 2020 14:58

لاہور (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جنوری 2020 ء ) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور ان کی جماعت کی حالیہ سیاست پر طنزیہ گانا " باتیں میاں نواز کی " تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ یہ گانا میاں نواز شریف کے اب تک کے سیاسی سفر کا خلاصہ ہے۔ اس میں ان کی سیاست میں انٹری سے اب آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر موقف اور لندن میں وائرل تصویر تک کی داستان بیان کی گئی۔

اس کے گلوکار اور موسیقار سکندر خاقان ہیں۔

(جاری ہے)

شاعری اینکر طارق متین نے کی ہے جبکہ ہدایات اصغر چشتی نے دی ہیں. گانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے اینکر طارق متین نے کہا کہ یہ سابق وزیر اعظم کے طرز سیاست پر طنز ہے جو ووٹ کی عزت کا نعرہ تو لگاتے ہیں لیکن خود ہمیشہ امپائر سے مل کر کھیلتے رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے میاں نواز شریف کے سیاسی خاکے کو منظوم انداز میں پیش کیا ہے اور ممکن ہے کہ کچھ باتیں لوگوں کو بہت سخت لگیں لیکن یہ ایک نقظہ نظر ہے۔

  گلوکار سکندر خاقان نے کہا کہ انہوں نے کوشش کی کہ وہ اس گانے کا میوزک آج کل کے موڈ کے مطابق ترتیب دیں اور دھن اس لیے کچھ خاص مسئلہ نہیں بنی کیونکہ یہ ایک پیروڈی نغمہ ہے۔ اس سوال پر کہ کیا پی ٹی آئی پر بھی کوئی طنزیہ گانا گایا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ ایسا بالکل ممکن ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں