اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے ایکٹ میں مزید تبدیلیاں لائی جائیں گی‘پسند خان بلیدی

تبدیلیوں کا بنیادی مقصد ایکٹ کو مزید موثر بنانا اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کا فور ی حل ہے‘ کمشنر او پی سی

منگل 28 جنوری 2020 15:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2020ء) کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمیشن (او پی سی) پنجاب پسند خان بلیدی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کمیشن کے ایکٹ کو مزید موثر بنانے کے حوالے سے اجلاس منعقدہوا جس میں کمیشن کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں کمیشن کے موجودہ ایکٹ اور اس میں مجوزہ تبدیلیاں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیا ل کیا گیا۔

کمشنر او پی سی پسند خان بلیدی نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ایکٹ میں تبدیلی کی بنیادی وجہ اسے مزید موثر بنانا ہے تاکہ اوورسیز پاکستانیز کی مشکلات اور ان کے مسائل کو جلد از جلد حل کیا جا سکے اور یہی وزیر اعظم پاکستان عمران خان، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان کا ویژن ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کمیشن کی کارکردگی کو ہر فورم پر سراہا گیا ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ اسے مزید بہتر بنایا جائے اور اس میں ایسی تبدیلیاں لائی جائیں جن سے ناصرف ہماری کارکردگی بہتر سے بہترین ہو بلکہ بیرون ملک بسنے والے ہم وطن بھی ان تبدیلیوں کو سراہیں اور ان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کریں۔

انہوں نے کہا کہ ایکٹ میں مجوزہ تبدیلیوں کو جلد حتمی شکل دے کر اسے متعلقہ فورم پر منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے اجلاس میں بتایا کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب شوکت علی کی سربراہی میں منعقد اعلیٰ سطحی اجلاس میں بھی اوورسیز پاکستانیز کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ اس اجلاس میں متعدد محکموں کے سیکرٹری صاحبان نے بھی شرکت کی جس میں سیکرٹری ریگیولیشن، یوتھ افیئرزسپورٹس آرکیالوجی اینڈ ٹورازم، سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر،ہائرایجوکیشن، سکول ایجوکیشن، صنعت وتجارت، ہاؤسنگ اینڈ فز یکل پلاننگ اور سپیشل ایجوکیشن شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں