وزیراعظم کے ‘حوروں والا ٹیکا‘ کے بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی

میڈ یکل سٹورز پر ہر گاہک سٹور والے سے پوچھ رہا ہے جناب آپ کے پاس حوروں والا ٹیکا ہے؟۔ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کا ٹویٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 28 جنوری 2020 16:39

وزیراعظم کے ‘حوروں والا ٹیکا‘ کے بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-28جنوری2020ء) وزیراعظم عمران خان کے حوروں کے حوالے سے دئیے گئے بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بھث چھیڑ دی۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کامیاب نوجوان پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمپین کے دوران جب لفٹ سے گرا تو شوکت خانم کے ڈاکٹر عاصم نے ایسا انجیکشن لگایا کہ ہڈیاں ٹوٹنے کا درد بھول گیا اور وہاں پر کھڑی نرسیں حوریں لگنے لگیں۔

وزیراعظم عمران خان جب بھی تقریر کریں تو ان کا کوئی نہ کوئی بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو جاتا ہے،جیسا کہ کچھ دن قبل انہوں نے بیان دیا تھا کہ ’سکون صرف قبر میں ہے۔اسی طرح اب ان کا ایک اور بیان خبروں کی زینت بنا ہوا ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ مجھے ڈاکٹر عاصم نے ایسا انجیکشن لگایا جس سے مجھے پاس کھڑی نرسیں بھی حوریں لگنے لگیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے اس بیان پر جہاں لوگوں نے دلچسپ تبصرے کیے وہیں کچھ ناقدین نے تنقید بھی کی۔

عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کل کی تقریر کے بعد میڈ یکل سٹورز پر ڈیمانڈ میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ہر گاہک سٹور والے سے پوچھ رہا ہے جناب آپ کے پاس حوروں والا ٹیکا ہے؟۔
ایک صارف نے کہا کہ وزیراعظم نے یہ بیان دے کر نرسوں کی توہین کی ہے،وہ ایک مقدس پیشے سے منسلک ہیں۔

عمران خان کا یہ بیان نرسوں اور اس مقدس پیشہ کی توہین ہے۔
ایک صارف نے کہا کہ اب پتا چلا کہ پاکستان کا اکیسواں وزیر اعظم پائیلٹ تھا اور22واں جہاز ہے۔
ایک صارف نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جسس شخص کو عثمان بزدار وسیم اکرم پلس لگنے لگ جائے اسے نرسیں حوریں ہی لگتی ہونگی
ایک صارف نے سوال کیا کہ خان صاحب حوروں والا ٹیکہ کہاں ملے گا

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں