قومی ایئرلائن کی بڑی کامیابی

پی آئی اے سٹاک ایکسچینج کی ڈیفالٹر لسٹ سے نکل آیا

Usama Ch اسامہ چوہدری منگل 28 جنوری 2020 22:17

قومی ایئرلائن  کی بڑی کامیابی
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین 28 جنوری 2020) : قومی ایئرلائن کی بڑی کامیابی، پی آئی اے سٹاک ایکسچینج کی ڈیفالٹر لسٹ سے نکل آیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی قومی ایئر لائن سٹاک ایکسچینج کی ڈیفالٹر لسٹ سے نکل گئی ہے اور نارمل ٹریڈنگ لسٹ کا حصہ بن گئی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کے سالانہ اجلاس میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کو ڈیفالٹر لسٹ سے نکال دیا گیا تھا۔

قومی ایئرلائن کا نام 2018 سے ڈیفالٹر لسٹ میں تھا مگر جیسے ہی نئے چئیرمین پی آئی اے ارشد ملک نے چارج سنبھالا تو انھوں نے مالیاتی رپورٹس جاری کیں جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔ یاد رہے کہ امریکا نے 19 سال تک پاکستان سے اپنے ملک کیلئے براہ راست پروازوں پر پابندی عائد کیے رکھی تھی جسے ختم کر دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا تھا کہ 2001 میں نائن الیون حملوں کے بعد امریکی حکام نے پاکستان سے امریکا کیلئے براہ راست پروازوں پر پابندی عائد کر دی تھی۔

یہ پابندی 19 سال تک برقرار رہی جو ختم کر دی گئی تھی۔ پاکستانی حکام گزشتہ 2 برسوں سے کوشش کر رہے تھے کہ امریکا کو پابندی کے خاتمے کیلئے راضی کیا جائے۔ بتایا گیا تھا کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آنے اور پاکستان کے حالات بہتر ہونے کے بعد بالآخر امریکی حکام نے اجازت دے دی تھی کہ اب پاکستان سے امریکا کیلئے براہ راست پروازیں چلائی جا سکتی ہیں۔

اس حوالے سے مزید بتایا گیا تھا کہ قومی ائیرلائن پی آئی اے نے امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کا آپریشن شروع کرنے کی تیاریوں کا آغاز کر دیا تھا۔ بتایا گیا تھا کہ پی آئی اے مئی 2020 سے امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کو آغاز کر دے گی۔ ابتدائی طور پر پی آئی اے امریکا کیلئے ہفتہ وار 3 براہ راست پروازیں چلائے گی۔ بعد ازاں پروازوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا جائے گا۔ امریکا کیلئے براہ راست پروازیں چلانے سے پی آئی اے کو اچھا خاصا مالی فائدہ ہونا تھا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں