لاہورہائیکورٹ نے نیب آئندہ سماعت تک رانا مشہود کیخلاف تادیبی کارروائی سے روکدیا

رانا مشہود کو انکوائری میں نیب سے تعاون کرنے کی ہدایت ،ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست نمٹا دی گئی

پیر 17 فروری 2020 19:41

لاہورہائیکورٹ نے نیب آئندہ سماعت تک رانا مشہود کیخلاف تادیبی کارروائی سے روکدیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2020ء) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا رانا مشہود احمد کی جانب سے نیب طلبی کے خلاف دائر درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے نیب کو آئندہ سماعت تک تادیبی کارروائی سے روک دیاجبکہ فاضل عدالت نے محکمہ داخلہ کو رانا مشہود کانام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر ایک ماہ میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹادی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے سماعت کی۔

(جاری ہے)

رانا مشہود کی جانب سے درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ نیب ترمیمی قانون کے تحت اختیارات سے تجاوز کرنے کامعاملہ نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا،نیب پہلے ہی طلب کر کے انکوائری کر چکا ہے،نیب کومکمل ریکارڈ بھی فراہم کیا جا چکا ہے ۔استدعا ہے کہ نیب کے دوبارہ طلبی کے نوٹس کو کالعدم قرار اورنام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا جائے ۔ فاضل عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت تک رانا مشہود کے خلاف تادیبی کارروائی سے روک دیا۔ فاضل بنچ نے رانا مشہود احمد ہدایت کی ہے کہ وہ نیب انکوائری میں تعاون کرنے کریں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں