صوبہ بھرمیں انسدادپولیو ویکسینیشن مہم شروع، وزیراعلیٰ آفس میں خصوصی تقریب

پنجاب بھر میں 5 سال سے کم عمر تقریباً2کروڑ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے ،سردارعثمان بزدار

پیر 17 فروری 2020 20:13

صوبہ بھرمیں انسدادپولیو ویکسینیشن مہم شروع، وزیراعلیٰ آفس میں خصوصی تقریب
لاہور۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکی ہدایت پرصوبے بھرمیں انسدادپولیو مہم کا آغاز کردیاگیاہے۔ اس ضمن میں وزیراعلیٰ آفس میں انسداد پولیو مہم کے آغاز کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد،صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید،چیف سیکرٹری میجر(ر)اعظم سلیمان خان، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب، سیکرٹری پرائمری و سکینڈری ہیلتھ کیئراورایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ نے بچوں کو قطرے پلا کرانسداد پولیومہم کا افتتاح کیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب میں آج سے شروع ہونے والی خصوصی مہم پانچ روز جاری رہے گی۔ پنجاب بھر میں 5 سال سے کم عمر تقریباً 2 کروڑ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

خصوصی مہم میں 90ہزار سے زائد ہیلتھ ورکرز اورسپر وائزرزحصہ لیں گے۔وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنرز کو خود فیلڈ میں نکل کرانسداد پولیو مہم کی نگرانی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ والدین انسداد پولیو ٹیموں سے تعاون کریں اوراپنے بچوں کو قطرے پلائیں۔

پنجاب کو پولیو فری صوبہ بنائیں گے۔ پولیو کے خلاف جنگ قوم کے نو نہالوں کے مستقبل کی جنگ ہے جس میں جیت ہی واحد آپشن ہے۔اپنے بچوں کو پولیو کے موذی مرض سے ہر صورت بچائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کو انسداد پولیو کیلئے وضع کردہ پلان پر 100 فیصد عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے سے پولیوکے خاتمے کیلئے کاوشیں جہاد ہی- پولیو ویکسین کی افادیت کے بارے میں عوام کو بالخصوص والدین کو آگاہ کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

انسداد پولیو مہم میں کسی قسم کی کوتاہی یا لاپرواہی قابل برداشت نہیں -صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہا کہ بچوں کو پولیوسے محفوظ رکھناہماری قومی ذمہ داری ہے۔ رواں مہم کے دوران ہر بچے کو پولیو ویکسین پلائی جائے گی۔صوبائی وزیر میاں محمود الرشید نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہے۔معاشرے کے ہرطبقے کو انسداد پولیو مہم کی کامیابی میں اپنا بھر پور کرداراداکرنا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں