لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو آئندہ سماعت تک رانا مشہود کے خلاف تادیبی کارروائی سے روک دیا

پیر 17 فروری 2020 20:19

لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو آئندہ سماعت تک رانا مشہود کے خلاف تادیبی کارروائی سے روک دیا
لاہور۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق صوبائی وزیر رانا مشہود کی نیب طلبی کیخلاف درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کردیا، آئندہ سماعت تک رانا مشہود کے خلاف تادیبی کارروائی سے روک دیا ، عدالت نے رانا مشہود کانام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست نمٹادی۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے سماعت کی،رانا مشہود کے وکیل نے کہاکہ نیب ترمیمی قانون کے تحت اختیارات سے تجاوز کرنے کا معاملہ نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا،نیب پہلے ہی طلب کر کے انکوائری کر چکا ہے،نیب کومکمل ریکارڈ فراہم کرچکے ہیں،استدعا ہے کہ عدالت نیب کے دوبارہ طلبی کے نوٹس کو کالعدم قرار دے،عدالت نام ای سی ایل سے بھی نکالنے کا حکم دے،جس پر عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت تک رانا مشہود کے خلاف تادیبی کارروائی سے روک دیا،عدالت نے رانا مشہود کو نیب انکوائری میں تعاون کرنے کی ہدایت کردی،عدالت نے رانا مشہود کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست نمٹاتے ہوئے وزارت داخلہ کو ایک ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں