صوبائی وزیرصحت کی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اجلاس کاانعقاد

تمام ترقیاتی منصوبوں کومقررہ وقت پرہرصورت مکمل کیاجائے : ڈاکٹریاسمین راشد پنجاب میں اب زیادہ آبادی اورطبی سہولیات کے فقدان کاتعین کرکے نئے ہسپتال تعمیرکئے جارہے ہیں

پیر 17 فروری 2020 23:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2020ء) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقد ہوا،جس میں سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ نادرچٹھہ، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرآصف طفیل اورچیف پلاننگ آفیسرعبدالحق بھٹی کے علاوہ دیگرافسران نے شرکت کی۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران پنجاب کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کاجائزہ لیا۔

صوبائی وزیرنے اجلاس کے دوران نشترٹوہسپتال ملتان کی تعمیر، انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈیرہ غازی خان، ٹیچنگ ہسپتالوں سے فضلہ کی تلفی کیلئے انسنریٹرزکی تبدیلی، ہیلتھ انشورنس پروگرام، یونیورسٹی آف چائلڈہیلتھ سائنسزلاہور، سیالکوٹ میں ایم سی ایچ کی تعمیرودیگرترقیاتی منصوبہ جات کاجائزہ لیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ تمام ترقیاتی منصوبوں کومقررہ وقت پرہرصورت مکمل کیاجائے۔

پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں تاریخ کے سب سے بڑے نئے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جارہے ہیں۔ گذشتہ حکومتوں کی شعبہ صحت کبھی ترجیح رہی ہی نہیں۔ گذشتہ دورمیں جان بوجھ کرکئی ترقیاتی منصوبوں کونامکمل چھوڑدیاگیا۔ کئی دہائیوں سے پنجاب میں اچھاسرکاری ہسپتال نہیں بن سکا۔ صوبائی وزیرصحت نے مزیدکہاکہ پنجاب میں اب زیادہ آبادی اورطبی سہولیات کے فقدان کاتعین کرکے نئے ہسپتال تعمیرکئے جارہے ہیں۔ گذشتہ دورمیں اپنے لوگوں کونوازنے اوراپنے نام کی تختیاں لگانے کیلئے عمارتوں کے ڈھانچے کھڑے کئے گئے۔ ہماری حکومت نے شعبہ صحت میں عوام کوزیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کاوعدہ کیاہے۔ پنجاب کے تمام بڑے سرکاری ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن پرتیزی سے کام جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں