ڈاکٹر عامر لیاقت اور احسان اللہ احسان کے مابین شدید لفظی گولہ باری

نکل ہی گیا نہ منہ سے لفظ “چرنوں “، تم تو ساکشار شدھی بھارت واسی نکل آئے، مریادا کی سیما پار نہیں کی نا تم نے: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء کا ٹویٹ

Usama Ch اسامہ چوہدری پیر 17 فروری 2020 19:35

ڈاکٹر عامر لیاقت اور احسان اللہ احسان کے مابین شدید لفظی گولہ باری
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 17 فروری 2020) : ڈاکٹر عامر لیاقت اور احسان اللہ احسان کے مابین شدید لفظی گولہ باری، تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ڈاکٹرعامر لیاقت اور تحریک طالبان پاکستان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کے دومیان شدید لفظوں کا تبادلہ کیا گیا۔ تحریک طالبان کے سابق ترجمان کا کہنا تھا کہ تم جیسے منحوسوں کو دیکھ پاکستانی یقینی طور پر اکتا چکے ہیں میں اپنا چہرہ دیکھاوں گا ان شاءاللہ، مگر اس کے بعد تم اور تم جس کے لیے بھونک رہے وہ اپنا چہرہ چھپائے پھرتے رہیں گے۔

اسکے جواب میں ڈاکٹرعامرلیاقت کا کہنا تھا کہ آرمی پبلک اسکول کے بچوں کے قاتل، ٹوئٹر ٹوئٹر تُو نے بہت کھیل لیا،اب زرا ویڈیو پیغام کے ساتھ سامنے آ، اپنے ہی ایک قولِ آڈیوکے مطابق ترکی میں ہے نا تُو، تو آنا ذرا ، آ ویڈیو پر بات کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

جواب میں ٹویٹ کرتے ہوئے احسان اللہ احسان کا کہنا تھا کہ خبیث الخلقت انسان تم جیسے مسخروں کی کیا اوقات ہے میں جو کہتا ہوں وہ الحمدللہ کرکے بھی دیکھاتا ہوں۔

انھوں نے کہا کہ تم جیسا درباری نہیں ہوں کہ لوگوں کی چرنوں میں پڑا رہتا ہوں آپنی آقاوں سے کہہ دینا میں تمھاری نیندیں حرام کرنے والا ہوں ان شاءاللہ
جواباً ڈاکٹر عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ نکل ہی گیا نہ منہ سے لفظ “چرنوں “، تم تو ساکشار شدھی بھارت واسی نکل آئے، مریادا کی سیما پار نہیں کی نا تم نے، انکا کہنا تھا کہ تو ایک بھارتی ایجنٹ کے سوا کچھ نہیں، چائے پیے گا چائے، چل پھر آجا ( آگر تو ہے) کیونکہ تو ہے ہی نہیں۔

واضع رہے کہ طالبان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کے فرار ہونے کے بعد وزارت داخلہ کی جانب سے کوئی باقاعدہ ردِعمل نہیں دیا گیا تھا۔ تاہم اب اس کی تصدیق سرکاری سطح پر کر دی گئی تھی۔ صحافی نے وزیر داخلہ اعجاز شاہ سے احسان اللہ احسان کے فرار ہونے سے متعلق سوال کیا تھا۔ وزیر داخلہ نے صحافی کےسوال پر احسان اللہ احسان کے فرار ہونے کی تصدیق کر دی تھی ۔انہوں نے کہا تھا کہ احسان اللہ احسان کے فرار ہونے کی خبر سنی ہے،اس سے متعلق ریاست باخبر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس پر بہت کام ہو رہا ہے آپ کو جلد خوشخبری ملے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں