شہباز شریف کی کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت

منگل 18 فروری 2020 00:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے کوئٹہ شارع اقبال پر دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج اور افسوس ہے۔

(جاری ہے)

دہشت گردی کے واقعات کو سنجیدگی سے لینا ہوگا۔نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے حکومت ذمہ داریوں کا ادراک کرے۔متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔اللہ تعالی شہدا کو جنت الفردوس میں اعلی مقام دے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ قائد حزب اختلاف نے کی زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں