ْ13بینکوں کوآئندہ پیر سے سرکاری حج سکیم کیلئے درخواستوں کی وصولی کاعمل شروع کرنے کی ہدایت

حج درخواستوں کی وصولی کاسلسلہ ہفتہ اوراتوارسمیت اگلے ماہ کی چارتاریخ تک جاری رکھاجائے

منگل 18 فروری 2020 11:53

ْ13بینکوں کوآئندہ پیر سے سرکاری حج سکیم کیلئے درخواستوں کی وصولی کاعمل شروع کرنے کی ہدایت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2020ء) وزارت مذہبی اموروبین المذاہب ہم آہنگی نے 13بینکوں کی نامزدشاخوں کوآئندہ پیر سے سرکاری حج سکیم کے لئے درخواستوں کی وصولی کاعمل شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت کی جانب سے اسٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنرکے نام ایک خط میں بینکوں کوہدایت کی گئی ہے کہ کہ حج درخواستوں کی وصولی کاسلسلہ ہفتہ اوراتوارسمیت اگلے مہینے کی چارتاریخ تک جاری رکھاجائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں