ہائیکورٹ نے پولیس رپورٹ پر نا بینا افراد کے حوالے سے دائر درخواست نمٹا دی

عدالت کا درخواست گزارکو پناہ گاہ کا دورہ کر کے نابینا افراد کی رائے جاننے کی ہدایت

منگل 18 فروری 2020 13:30

ہائیکورٹ نے پولیس رپورٹ پر نا بینا افراد کے حوالے سے دائر درخواست نمٹا دی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2020ء) لاہور ہائیکورٹ میں نابینا افراد کو پناہ گاہ لاڑی اڈہ میں بند کرنے کیخلاف دائر درخواست پر پولیس نے اپنی رپوٹ عدالت میںجمع کرا دی ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر نے رفاقت ڈوگر کی دائر درخواست پر سماعت کی ۔پولیس رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ نابینا افراد اپنی مرضی سے پناہ گاہ میں رہائش پذیرہیں۔پولیس پورٹ کی روشنی عدالت نے درخواست نمٹا تے ہوئے درخواست گزار کو پناہ گاہ کا دورہ کرکے نابینا افراد کی رائے جاننے کی ہدایت کی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں