عوام کو معیاری اشیاء کی مقرر ہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کیلئے پوری حکومتی مشینری متحرک ہے، میاں اسلم اقبال
منگل 18 فروری 2020 20:24
(جاری ہے)
فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی اور لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں ۔
انہوںنے کہا کہ عوام کو معیاری اشیاء کی مقرر ہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کیلئے پوری حکومتی مشینری متحرک ہے ۔ مہنگائی مافیا کو عام آدمی کے مفادات سے کھیلنے نہیں دیں گے۔ انہوںنے کہا کہ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام اور کمی لانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ حکومت کی تمام تر توجہ محروم معیشت طبقات کو ریلیف کی فراہمی پر مرکوز ہے ۔ وفاقی حکومت کے اربوں روپے کے پیکیج سے بھی عوام کو بڑا ریلیف ملے گا ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ اشیاء ضروریہ کی مارکیٹوں میں طلب کے مطابق دستیابی یقینی بنانے کیلئے موثر میکانزم بنایا ہے جس کے تحت مارکیٹوں میں طلب اور رسد پر نظر رکھی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ سابق ادوارکی غلط معاشی ترجیحات کا غمیاز ہ عوام کو مہنگائی کی صورت میں بھگتناپڑ رہا ہے ۔کرپٹ حکمرانوں کی غلط معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ملک معاشی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا تھا ۔میاں اسلم اقبال نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی درست معاشی سمت کے باعث ملک دیوالیہ ہونے سے بچا ہے ۔عوام کو مصنوعی مہنگائی کی عفریت سے نجات دلانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ٹیچنگ ہسپتالوں میں کرپشن پر زیرو ٹولرنس ہوگا: خواجہ سعد رفیق
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پروزیرخوراک پنجاب بلال یاسین کا فیصل آباد میں کریک ڈاؤن
الیکشن ڈیوٹی سے متعلقہ ٹریننگ سے غیر حاضر رہنے والے
بغیردستاویزی اورویڈیویا آڈیو سمیت دیگر ثبوت کے کسی کو
سرکاری سکولوں میں مرحلہ وار سولر انرجی سسٹم
نجی میڈیکل کالجزسے کامیاب میڈیکل سٹوڈنٹس کی
ملک افضل کھوکھرکو چیئرمین ماڈل بازارکمیٹی تعینات کرنے کی منظوری
ادارہٴ نظریہٴ پاکستان و تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے وفد کی مزار اقبال پر حاضری
علامہ محمد اقبالؒ کے یوم وفات کے موقع پر خصوصی تقریب
سود دینا اورلینا اسلام میں گناہ کبیرہ ہے۔ سید عرفان احمدشاہ
پاکستان سنی تحریک شعبہ اطفال کے زیر اہتمام کل آزادی فلسطین احتجاج ہو گا
امید نہیں یہ حکومت ملک کو قرضوں سے نجات دلاسکے گی: خرم نوازگنڈا پور
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہتھیارکنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنیٰ دے چکے ہیں، پاکستان
-
ٹیچنگ ہسپتالوں میں کرپشن پر زیرو ٹولرنس ہوگا: خواجہ سعد رفیق
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پروزیرخوراک پنجاب بلال یاسین کا فیصل آباد میں کریک ڈاؤن
-
سرکاری سکولوں میں مرحلہ وار سولر انرجی سسٹم
-
نجی میڈیکل کالجزسے کامیاب میڈیکل سٹوڈنٹس کی
-
کچے میں ظلم ہورہا ہے، سندھ پولیس ہمارے پیچھے پڑی ہے، حلیم عادل شیخ
-
صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر وفاق کو مزید مستحکم کیا، شرجیل میمن
-
کراچی: دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
-
کراچی: آج سورج کے گرد ہالا بن گیا
-
بتاؤ بلوچستان اسمبلی 80ارب روپے میں خریدی یا 100ارب روپے میں خریدی گئی؟
-
علامہ محمد اقبالؒ کے یوم وفات کے موقع پر خصوصی تقریب
-
نفرت اور جھوٹ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، وزیر اطلاعات سندھ