چوہدری شوگر ملز کیس میں نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس کی ضمانت منظور

منگل 18 فروری 2020 20:48

چوہدری شوگر ملز کیس میں نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس کی ضمانت منظور
لاہور۔18 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے شریف خاندان کی ملکیت چوہدری شوگر ملز کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس کی ضمانت منظور کر لی،عدالت نے یوسف عباس کو ایک ایک کروڑ کے دو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔ دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے یوسف عباس کی ضمانت منظورکرلی،عدالت نے یوسف عباس کو ایک ایک کروڑ کے دو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں