حماس نے خواتین کی پرکشش تصاویر اپلوڈ کرکے اسرائیلی فوجیوں کے موبائل فونز ہیک کرلیے

حماس نے آئی ڈی ایف کے جوانوں کے فون ہیک کرنے کی کوشش میں جعلی سوشل میڈیا پروفائلز بنائے، جس میں یہ فوٹو بھی شامل ہے: اسرائیل ڈیفنس فورس کا ٹویٹ

Usama Ch اسامہ چوہدری منگل 18 فروری 2020 20:07

حماس نے خواتین کی پرکشش تصاویر اپلوڈ کرکے اسرائیلی فوجیوں کے موبائل فونز ہیک کرلیے
یوروشلم(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 18 فروری 2020) : حماس نے خواتین کی پرکشش تصاویر اپلوڈ کرکے اسرائیلی فوجیوں کے موبائل فونز ہیک کرلیے، حماس نے آئی ڈی ایف کے جوانوں کے فون ہیک کرنے کی کوشش میں جعلی سوشل میڈیا پروفائلز بنائے ، جس میں یہ فوٹو بھی شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیل کی فوج نے اتوار کے روز کہا تھا کہ حماس نے جعلی سوشل میڈیا پروفائلز بنائے ہوئے تھے ، جس میں اس سمیت ایک فوٹو بھی استعمال کیا گیا تھا ، تاکہ نوجوان خواتین کی پرکشش تصاویر استعمال کرکے آئی ڈی ایف کے جوانوں کے فون ہیک کیے جاسکیں۔

لیفٹیننٹ کرنل جوناتھن کونریکس کا کہنا ہے کہ حالیہ برسوں میں حماس کی طرف سے اسرائیلی فوجیوں کے موبائل فونز ہیک کرنے کی یہ تیسری کوشش ہے لیکن ابھی بھی اس سے نپٹنا اتنا مشکل نہیں تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم دیکھتے ہیں کہ وہ اپنے اس کام کو سیکھ رہے ہیں اور اس میں تیزی بھی لائینگے۔ کرنل کونریکس نے بتایا کہ ہیکرز نے خواتین کے مطابق یہ بتایا کہ انکو یا توزبان نہیں آتی یا وہ سماعت سے محروم ہیں۔

اسرائیل ڈیفنس فورسز نے ٹویٹر پر کہا کہ حماس نے آئی ڈی ایف کے جوانوں کے فون ہیک کرنے کی کوشش میں جعلی سوشل میڈیا پروفائلز بنائے جس میں اس سمیت فوٹو بھی شامل تھے۔ حماس کو کیا پتہ نہیں تھا کہ اسرائیلی انٹیلیجنس نے ان کے سازش کو پکڑ لیا ،اس نے مالویئر کو ڈھونڈ لیا ہے اور حماس کے ہیکنگ سسٹم کو ناکارہ بنا دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ڈی ایف میں فوجیوں کے فون ہیک کرنے کے لئے حماس کے فیس بک پر پرکشش لڑکیاں بننے کے معاملے نے آئی ڈی ایف انفارمیشن سیکیورٹی یونٹ کے کام کا ایک چھوٹا سا حصہ ہی بے نقاب کردیا ہے۔

یہ یونٹ گذشتہ کئی سالوں سے حالات کے ساتھ بدلاؤ میں مختلف آپریشنل چیلنجوں اور معلومات کے تبادلے سے نمٹنے میں مصروف ہے۔ انفارمیشن سیکیورٹی یونٹ مزید حملوں کو روکنے کے لئے کام کر رہا ہے ، خاص طور پر ان فوجیوں کی خفیہ معلومات جو اعلی سکیورٹی کلیئرنس رکھتے ہیں اور فوجیوں کو آئی ڈی ایف کے اڈوں کی تصاویر لینے سے روکنے کے لئے کام کر رہے ہیں ، تاکہ وہ انہیں فیس بک پر لگانے سے روک سکیں اور یہ بھی ان کے فون ہیک ہوجائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں