حج درخواستوں کی وصولی 24 فروری سے شروع، وزارت مذہبی امور نے منظوری دے دی
درخواستوں کی وصولی 24فرور ی کو ہوگی ، قرعہ اندازی میں گروپ کا نام شامل ہوگا، کامیابی اور ناکامی کا اطلاق گروپ میں شامل تمام ممبران پر ہوگا سعودی عرب کے روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت اس برس پاکستانی عازمین کی امیگریشن پاکستان میں ہی ہوگی،وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری
بدھ 19 فروری 2020 00:07
(جاری ہے)
کوٹہ سے زائد درخواستیں موصول ہونے پر جن کی عمر زیادہ ہوگی ان کو اہل تصورکیا جائے گا، سمندر پار پاکستانیوں کے لئے ایک ہزار کا کوٹہ رکھا گیا ہے۔
اسی طرح ایسے عازمین جو گزشتہ 3 قرعہ اندازیوں میں ناکام رہے ہیں ان کوکامیاب تصور کیا جائے گا۔ڈائریکٹرحج لاہورریحان کھوکھرنے بتایا کہ 70 سال سے زائدعمرعازمین اورایسے عازمین جن کے نام سابق قرعہ اندازیوں میں نہیں آئے تھے انہیں چاہیے کہ وہ درخواست فارم میں اسی کیٹگری میں فارم جمع کروائیں۔ 5 ماہ سے زیادہ کی حاملہ خواتین بھی حج کے لئے درخواست دینے کی اہل نہیں ہیں، اسی طرح ایسے افراد جو شدید عارضہ قلب، تپ دق، دمہ ، ہائی لیول کی شوگر اور بلڈ پریشرکے مریض بھی درخواست نہیں دے سکیں گے۔وزارت حج کے مطابق کراچی،سکھر اورکوئٹہ کے درخواست دہندگان کو حج کے اخراجات 4 لاکھ 55 ہزار695 روپے جمع کروانا ہوں گے جبکہ قربانی کی رقم کے ساتھ کل اخراجات 4 لاکھ 78 ہزار 520 روپے ہوں گے۔ جو عازمین اسلام آباد، پشاور، لاہور، ملتان اور فیصل آباد جائیں گے انہیں 4 لاکھ 63 ہزار445 روپے جبکہ قربانی کی رقم کے ساتھ کل رقم 4 لاکھ 86 ہزار 270 روپے جمع کروانی ہوگی۔وزارت حج کے مطابق ان اخراجات میں حجاج کی ٹریننگ، دوطرفہ ہوائی جہاز کا ٹکٹ، مکہ اور مدینہ میں رہائش، کھانا، ٹرانسپورٹ، بورڈنگ اور تکافل فیس شامل ہے۔رواں برس حکومت نے ایک طرف حج اخراجات میں اضافہ کیا تو دوسری طرف حج کوٹہ بھی کم کردیا ہے، گزشتہ برس ایک لاکھ 84 ہزار 210 لوگ حج کے لئے گئے جب کہ اب ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے جائیں گے، حج پیکیج میں اضافے کی وجہ فضائی اخراجات میں اضافہ اور روپے کی قدر میں کمی بتائی گئی ہے۔ اس سال سرکاری حج اسکیم کو 60 فیصد اور نجی حج سکیم کے لیے 40 فیصد کوٹہ مختص کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے وفاقی وزیربرائے مذہبی امورپیرنوالحق قادری کا کہنا کہ سعودی عرب کے روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت اس برس پاکستانی عازمین کی امیگریشن پاکستان میں ہی ہوگی۔ گزشتہ برس یہ سہولت صرف اسلام آباد سے سفر کرنے والے عازمین کے لیے تھی تاہم اس بار کوشش ہوگی کہ یہ سہولت لاہور، کراچی سمیت دیگر شہروں سے سفر کرنے والے مسافروں کو بھی فراہم کی جائے۔حج اخراجات میں اضافے پر وفاقی وزیر نے کہا کہ اس میں اضافے کی بنیادی وجہ سعودی ائیر لائن کے کرائے میں اضافہ، کرنسی کی قیمت میں کمی ہے۔ حکومت پاکستان میں حج اخراجات میں ایک روپے کا بھی اضافہ نہیں کیا ہے تاہم سعودی عرب نے 300 ریال ویزا فیس اور 110 ریال ہیلتھ انسورنش فیس لازمی قراردی ہے، اسی طرح منیٰ میں ٹرین کی فیس 250 ریال سے بڑھ کر 500 ریال ہو گئی ہے۔ مکہ مکرمہ میں بلڈنگز کے کرائے بھی بڑھ گئے ہیں۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
لاہورہائیکورٹ ، قصورویڈیو سکینڈل میں عمر قید کی سزا پانے والے 2ملزمان رہا
سیشن عدالت لاہور ، بجلی چوری کے ملزمان پر 12 لاکھ روپے جرمانہ عائد
فتنہ پارٹی بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، عظمی بخاری
ڈی جی پی ڈی ایم اے کی زیر صدارت اہم اجلاس
ڈاکٹر فریاد حسین نے ایم ایس جنرل ہسپتال کے عہدہ کا چارج سنبھال لیا
یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے ڈویژن آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
صوبہ پنجاب سے قومی اسمبلی کی دومخصوص نشستوں کا شیڈول جاری
حلقہ این اے 148 ملتان اور پی پی 269مظفر گڑھ میں ضمنی انتخابات کی سرگرمیاں جاری
طارق محمود کسٹم انٹیلی جنس کے کنوینر مقرر
پنجاب کے ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں لائبریریز نہ ہونے کا انکشاف
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس،ناروال سپورٹس سٹی کے نامکمل کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت
-
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنیوالے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات
-
حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
-
ہمیں ملیریا کی روک تھام بارے میں آگہی اور باہمی تعاون سے کام کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
صوبائی حکومتوں کیساتھ مل کر اسمگلنگ کا خاتمہ ضروری، اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں،وزیراعظم
-
وزیر اعظم کی ایبٹ آباد آمد،شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
وزیراعظم کا فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے افسران اور اہلکاروں کیلئے شہدا پیکیج کا اعلان ، سمگلنگ اور سمگلروں کا قلع قمع کرکے خطہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر، سرمایہ کاری 871 ملین ڈالر ہوگئی