صحافی فصیح الرحمان انتقال کر گئے

گزشتہ رات دل کا دورہ پڑنے اور برین ہمبریج ہونے کی وجہ سے صحافی کی موت واقع ہوئی

Khurram Aniq خُرم انیق بدھ 19 فروری 2020 16:02

صحافی فصیح الرحمان انتقال کر گئے
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-19فروری2020ء) سینیئرصحافی فصیح الرحمان انتقال کر گئے۔ 47 سالہ صحافی کو گزشتہ رات 2 بجے دل کا دورہ پڑا۔دورہ پڑنے کے بعد دماغ نکسیر کی وجہ سے صحافی فصیح الرحمان انتقال کر گئے۔صحافت میں اپنی محنت کی وجہ سے مقام پیدا کرنے والا ایک اور صحافی غربت کی وجہ سے اپنی جان کھو بیٹھا۔تفصیلات کے مطابق مالی حالات بہتر نہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ 10 سالوں میں فصیح الرحمان نے اپنی ساری جائیداد بیچ د ی تھی جس کے بعد وہ اپنے حالات سے اکثر پریشان رہتے تھے۔

پاکستان میں گزشتہ کچھ وقت میں ایسے واقعات دیکھنے میں آئے ہیں جس میں شعبہ صحافت سے تعلق رکھنے والے افراد کی غربت کی وجہ سے موت واقع ہوئی ہے۔حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے کمیرا مین بھی دل کا دور ہ پڑنے سے جان بحق ہو گیا تھا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا تھا کہ اسے گزشتہ 10 ماہ سے تنخواہ نہیں ملی تھی جس کے بعد اپنے معاشی حالات سے پریشانی کے باعث اسے دل کا دورہ پڑا اور وہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

پاکستان میں صحافیوں کو یا تو جان کا خطرہ لاحق رہتا ہے یا ان کو مالی پریشانی رہتی ہے۔اس کی تازہ مثال سندھ میں قتل ہونے والی صحافی کی ہے جس کو ایک خبر دینے پر قتل کر دیا۔سوشل میڈیا پر اس کے قاتل کو پکڑنے کے لئے آواز بھی اٹھائی گئی لیکن ابھی تک حکومت کی جانب سے اس معاملے پر کوئی اقدامات نہیں کئے گئے۔اب ایک او ر سینیئر صحافی فصیح الرحمان کے انتقال کی خبر آئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ان کی موت دل کا دورہ اور دماغ نکسیر کی وجہ سے ہوئی ہے۔فصیح الرحمان کے انتقال کے واقع پر صدر ن لیگ شہبازشریف کی جانب سے بھی تعزیتی بیان جاری کیا گیا ہے اور کہا گیا کہ صحافی فصیح الرحمان کی خدمات قابل تعریف ہیں اور ایسے شخص کو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں