چودھری پرویزالٰہی سے لندن میں پاکستان اقلیتی کمیونٹی کی جانب سے مقرر پہلے کیتھولک فادر مشتاق آزاد کی ملاقات

بدھ 19 فروری 2020 16:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2020ء) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے لندن میں پاکستان اقلیتی کمیونٹی کی جانب سے مقرر پہلے کیتھولک فادر مشتاق آزاد اور بابر سرویا نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں انسانی حقوق اور مذہبی ہم آہنگی سمیت کرسچین کمیونٹی کو درپیش مشکلات کو دور کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے لوگوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، پاکستان مسلم لیگ نے ان کی فلاح و بہبود اور حقوق کے تحفظ کیلئے مثالی کام کئے، ہمارے دور میں انہیں اسمبلیوں میں نمائندگی دی گئی، پنجاب میں میری وزارتِ اعلیٰ میں کرسچین کمیونٹی کو ان کے تعلیمی ادارے واپس کئے، پہلی بار با اختیار اقلیتی امور کی وزارت قائم کی اور ان کی کچی بستیوں کو مالکانہ حقوق دئیے، چرچز کی مرمت و دیکھ بھال کیلئے فنڈز مختص کیے۔

فادر مشتاق نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کو اسلام آباد میں ہونے والی آل پاکستانی کمیونٹی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی اور کرسچین کمیونٹی کیلئے ان کی گرانقدر خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ کے دور میں اقلیتوں کوا ن کے حقوق ملے اور پہلی بار ہماری حیثیت کو تسلیم کیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں