سیاسی معاون خصوصی برائے اوقاف کااسحاق ڈار کی رہائش گاہ کے قریب قائم پناہ گاہ کا دورہ

بے آسرا لوگوں کے لئے گھر جیسا ماحول، آرام دہ بستر اور صاف ستھرا کھانا فراہم کرنے کی حکومت غریب دوستی کا ثبوت ہے‘سید رفاقت علی گیلانی

بدھ 19 فروری 2020 16:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2020ء) وزیراعلی پنجاب کے سیاسی معاون خصوصی برائے اوقاف سید رفاقت علی گیلانی نے اسحاق ڈار کی رہائش گاہ کے قریب قائم پناہ گاہ کا دورہ کیا - سیاسی معاون خصوصی پناہ گاہ میں مقیم لوگوں میں گھل مل گئے اور․ ان سے فردا فردا خیریت دریافت کی ۔انہوں نے رات کا کھانا بھی انکے ساتھ کھایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے پناہ گاہ میں خدمت پر مامور عملے سے مکینوں کو دی جانے والی سہولیات کے بارے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے ہدایت کی کہ غریب لوگوں کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائی- انہوں نے پناہ گاہ کے قریب صفائی ستھرائی اور سیکورٹی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہارکیا- اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالات کے ستائے ہوئے ضرورت مند لوگوں کی خدمت میں جو روحانی سکون ملتا ہے اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔

سیدرفاقت علی گیلانی نے بے آسرا لوگوں کے لئے گھر جیسا ماحول، آرام دہ بستر اور صاف ستھرا کھانا فراہم کرنے کی حکومتی کاوش کو غریب دوستی کا ثبوت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن اور احکامات کے مطابق بزدار حکومت محروم طبقے کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کے دائرہ کار کو مزید وسعت دیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں