ماضی کے حکمرانوں کے ایل این جی اوربجلی سمیت مختلف منصوبوں کے مہنگے تر ین معاہدوں پر نظر ثانی کر نا ہوگی ‘ چوہدری سرور

توقع ہے قطر سمیت دیگر ممالک پاکستان سے تعاون کر ینگے‘گورنر ہائوس میںمحکمہ انرجی ،پنجاب یونیورسٹی کے در میان مفاہمتی یادداشت پر دستخطوں کی تقریب

بدھ 19 فروری 2020 21:23

ماضی کے حکمرانوں کے ایل این جی اوربجلی سمیت مختلف منصوبوں کے مہنگے تر ین معاہدوں پر نظر ثانی کر نا ہوگی ‘ چوہدری سرور
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2020ء) پنجاب کی تمام سرکاری یونیورسٹیز کو سولر انر جی پر منتقل کرنے کے منصوبے کے تحت گور نر ہائوس لاہور میں محکمہ انرجی اور پنجاب یونیورسٹی کے در میان مفاہمتی یادداشت پر دستخطوں کی تقریب منعقد کی گئی جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی سمیت صوبے کی10بڑی یونیورسٹیز کو پہلے مر حلے میں سولر انر جی پر منتقل کیا جارہا ہے جسکے تحت سالانہ 256ملین روپے اور25سالوں کے دوران مجموعی طوپر 6ارب 41کروڑ روپے کی بچت ہوگی ۔

ماضی کے حکمرانوں کے ایل این جی اوربجلی سمیت مختلف منصوبوں کے مہنگے تر ین معاہدوں پر فوری نظر ثانی کر نا ہوگی اور مجھے توقع ہے اس معاملے میں قطر سمیت دیگر ممالک پاکستان سے تعاون کر یں گے ۔

(جاری ہے)

پر ائیوٹ یونیورسٹیز کے سب کیمپس سمیت دیگر معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کر یں گے جسکے بہت جلد پر ائیوٹ یونیورسٹیز کے تنظیمی عہدیداروں سے صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن ،چیئر مین ہائر ایجوکیشن کمیشن اور سیکرٹری ایجوکیشن کے ہمراہ باقاعدہ ملاقات کر وں گا۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز گور نر ہائوس لاہور میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور اور صوبائی وزیر انرجی ڈاکٹر اختر ملک کی موجودگی میں پنجاب کے یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد اور محکمہ انر جی کے شعبہ پی ای سی سی اے (پیکا) کے ایم ڈی عدنان مدثرکے در میان پنجاب یونیورسٹی کو سولر انر جی پر منتقل کرنے کے حوالے سے ایم او یو پردستخط کی تقر یب منعقد ہوئی اس موقعہ پر اے سی ایس انر جی پنجاب ارم بخاری سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

اس موقعہ پر پر یس کا نفر نس کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پنجاب کی تمام یونیورسٹیز کو خود مختار بجلی کے نظام پر منتقل کیا جارہا ہے اور اس سارے عمل میں حکومتی خزانہ سے کسی قسم کاپیسہ خرچ نہیں ہوگا بلکہ اسکے لیے پرائیوٹ ادارے بنیادی سر مایہ کاری کر یں گے اس منصوبے کے تحت نہ صرف یونیورسٹیز کو سستی بجلی فراہم ہوگی بلکہ اضافی بجلی نیشنل گر یڈ کو بھی دی جاسکے گی اور وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے تحت پنجاب کی تمام یونیورسٹیز کو سولر انر جی پر منتقل کیا جائیگا اسکے ساتھ ساتھ میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ساتھ ملکر پنجاب کے تمام سر کاری محکموں کو بھی سولر انر جی پر منتقل کر نے کیلئے کام کر یں گے۔

ایک سوال کے جواب میں گور نر پنجاب نے کہا کہ بجلی کی لاگت کو کم کر نے اور ماحول بجلی کی پیدوار کیلئے ضروری ہے کہ ہم سولر انر جی کیساتھ ساتھ پن اور ہوا سے بجلی بنائیں اس سے پاکستان کو نہ صرف اربوں ڈالرز کی بچت ہوگی بلکہ بجلی بنانے کیلئے بیرون سے ممالک سے خام تیل کی درآمد ات کی بھی ضرورت نہیں رہے گی ۔ اُنہوں نے کہا کہ سولر انر جی منتقل ہونے کے علاوہ لائٹس کو بھی ایل ای ڈی لائٹس پر منتقل کر نا اور ایئر کینڈیشن بھی انورٹرزلگانا ہوں گے اوراسکے ذریعے سالانہ 20فیصد بجلی کی بچت ہوگی جبکہ صوبائی وزیر انر جی ڈاکٹر اختر ملک نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ ماضی کی حکومت نے آئی پی پیزکو فائدہ پہنچانے کیلئے سولر انر جی کے حوالے سے بہت سی پابندیاں لگائیں جن کو ہماری حکومت نے ختم کر دیا ہے اور اب ہم یونیورسٹیز کے ساتھ ساتھ دیگر سرکاری اداروں کو بھی سولر منتقل کر نے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں ہم نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں پائلٹ پر اجیکٹ لگایا ہے جہاں سالانہ 17.08ملین روپے کی بچت ہو رہی ہے اور پنجاب یونیورسٹی میں اس منصوبے کے تحت سالانہ42.7ملین روپے کی بچت ہوگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں