وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر مراد راس کی لاہور میں پنجاب ٹیچرز یونین کے وفد سے ملاقات

کسی بھی ایجوکیٹر کونوکری سے نہیں نکالا جا رہا اور اس معاملے کا حل لازماً کیا جائے گا‘صوبائی وزیر ڈاکٹر مراد راس ْ

بدھ 19 فروری 2020 21:23

وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر مراد راس کی لاہور میں پنجاب ٹیچرز یونین کے وفد سے ملاقات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2020ء) وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر مراد راس کی لاہور میں پنجاب ٹیچرز یونین کے وفد سے ملاقات۔ ملاقات میں پنجاب ٹیچرز یونین کے وفد کی جانب سے تخفظات کا اظہار کیا گیاجن میں بنیادی طور پر سیکنڈری سکول ایجوکیٹرز اور اے ای اوز کی بلا مشروط ریگولرائزیشن کا ایجنڈا اٹھا یا گیا جس کے جواب میں وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ کسی بھی ایجوکیٹر کونوکری سے نہیں نکالا جائے گااور اس معاملے کو لازماً حل کیا جائے گا. اس مسلے کا مستقل بنیادوں پر حل کرنا ضروری ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کا پی ٹی یو کے وفد سے ملاقات میں کہنا تھا کہ ہم پہلے دن سے اساتذہ کی زندگی آسان بنانے پر کام کر رہے ہیں جس کا عملی نمونہ ای ٹرانسفر پالیسی جیسے منصوبوں کا انعقاد ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر مراد راس نے یہ بھی کہا کہ ریشنلائزیشن کے تحت جس کا جہاں تبادلہ ہو گا اس کو وہاں جانا ہو گا. ریشنلائزیشن کے عمل کا انعقاد ہمارے طلباء کی بہتری کے لئے ہی. انہوں نے یہ بھی کہا کہ اساتذہ آنے والی نسلوں کے معمار ہیں اور ان کے مسائل حل کئے بغیر قومی ترقی ممکن نہیں. پنجاب ٹیچرز یونین کے وفد میں صدر پنجاب ٹیچرز یونین، جنرل سیکرٹری پی ٹی یو رانا لیاقت علی،میاں و دیگر شریک تھے۔

وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے ملاقات کے دوران پنجاب ٹیچرز یونین کے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ تمام اساتذہ کو انصاف صحت کارڈ دئیے جائیں گی. ان کا مزید کہنا تھا کہ ریشنلائیزیشن کے مکمل انعقاد کے بعد اساتذہ کی کمی کا مسلہ نوے فیصد تک حل ہو جائے گا۔ہم مسائل کا مستقل بنیادوں پر حل کر رہے ہیں اور آنے والے ایک سال کے دوران سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا مکمل نظام آن لائن کر دیا جائے گا تا کہ ہمارے اساتذہ کرام ان تمام مسائل سے بالا تر ہو کر صرف ہمارے قوم کے بچوں کی تربیت پر توجہ دے سکیں۔

ہم سب کو مل کر محکمہ تعلیم کو اوپر لے کر جانا ہے۔ پنجاب ٹیچرز یونین کا وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کی جانب سے اساتذہ کے لئے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا.

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں