عمر اکمل کی معطلی پر حامد میر نے پاکستان کرکٹ بورڈ پر سوال اٹھا دیا

ایسا لگتا ہے کارروآئی عمر اکمل کے خلاف نہیں بلکہ ان کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ہوئی ہے، تجزیہ نگار

Khurram Aniq خُرم انیق جمعرات 20 فروری 2020 11:31

عمر اکمل کی معطلی پر حامد میر نے پاکستان کرکٹ بورڈ پر سوال اٹھا دیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20فروری2020ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کو اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت معطل کر دیا ، عمر اکمل پی ایس ایل فائیو سے بھی باہر ہو گئے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینٹی کرپشن کوڈ کی دفعہ 4.7.1 کے تحت عمر اکمل کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے جس کے بعد عمر اکمل اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے جاری تحقیقات مکمل ہونے تک کرکٹ سے متعلق کسی بھی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے،پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فی الحال عمر اکمل کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں لہٰذا بورڈ اس معاملے پر مزید کوئی بیان جاری نہیں کرے گا۔

29 سالہ عمر اکمل کی معطلی خود کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےلئے بھی بڑا دھچکا ہے ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو عمر اکمل کے متبادل کھلاڑی کا انتخاب کرنے کا حق حاصل ہے۔

(جاری ہے)

اسی بارت میں پیغام جاری کرتے ہوئے تجزیہ نگار حامد میر نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمر اکمل کا معاملہ کئی دنوں سے چل رہا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے پہلے میچ سے چند گھنٹے قبل قومی کرکٹر پر پابندی لگا کر خود کو مشکوک بنا لیا ہے۔

حامد میر کا مزید کہنا تھا کہ یوں محسوس ہو رہا ہے جیسے کارروآئی عمر اکمل کے خلاف نہیں بلکہ ان کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ہوئی ہے۔
پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فی الحال عمر اکمل کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں لہٰذا بورڈ اس معاملے پر مزید کوئی بیان جاری نہیں کرے گا۔ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام پاکستان سپر لیگ کا پانچواں ایڈیشن آج 20 فروری سے شروع ہوگا جس کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے اور یہ پہلی مرتبہ ہوگا جب پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان کی سرزمین پر کھیلے جائیںگے۔

2016ء سے شروع ہونے والی لیگ درجہ بدرجہ پاکستان منتقل ہوئی۔ لیگ کے پہلے ایڈیشن کے تمام میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے تاہم ایونٹ کے دوسرے ایڈیشن میں ٹورنامنٹ کو پاکستان لانے کا آغاز کیا گیا تھا۔ لیگ میں دنیا بھر کر نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیم لیگ میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ لیگ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزما ہونگی جن کے درمیان 34 میچز مخلتف وینیو پر کھیلے جائیںگے، ابتدائی میچ 20 فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا، لیگ میں شامل 6 ٹیموں جن میں اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، کراچی کنگز، لاہور قلندرز، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز شامل ہیں فائنل سمیت 34 میچز کھیلے جائیں گے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت شاداب خان کرینگے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی سرفراز احمد کرینگے، کراچی کنگز کی کمان عماد وسیم کو سونپی گئی ہے ، لاہور قلندرز سہیل اختر کی زیر قیادت میدان میں اترے گی، پشاور زلمی کی قیادت ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی ڈیرن سمی کرینگے جبکہ ملتان سلطانز ٹیم کی قیادت شان مسعود کرینگے۔ لیگ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں اور اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہیں۔

لیگ کے 14 میچز لاہور، 9 کراچی، 8 راولپنڈی اور 3 ملتان میں کھیلے جائیں گے۔ لیگ کا فائنل میچ 22مارچ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں اس سے قبل لیگ کے پہلے ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں بھی مدمقابل آئی تھیں۔ لیگ میں دنیا بھر کے نامور کرکٹرز شرکت کررہے ہیں۔ امید کی جاری ہے کہ لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں بھی مداحوں کو سنسنی سے بھر پور میچز دیکھنے کو ملیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں