بھارتی اداکار و سیاستدان شتروگھن سنہا کی پاکستان آمد

شتروگھن سنہا نے شادی کی تقریب میں شرکت کی،سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کا امکان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 20 فروری 2020 12:40

بھارتی اداکار و سیاستدان شتروگھن سنہا کی پاکستان آمد
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 فروری 2020ء) بھارتی اداکار و سیاستدان شتروگھن سنہا کی پاکستان آمد ہوئی ہے۔انہوں نے گذشتہ روز لاہور میں شادی کی ایک تقریب میں شرکت کی ہے۔اس حوالے سے شتروگھن سنہا کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اداکارہ ریما خان کے ساتھ دکھائی دئیے۔سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے۔صارفین نے شتروگھن سنہا کی پاکستان موجودگی پر ملا جلا ردِ عمل ظاہر کیا۔

۔بتایا گیا ہے کہ معروف بیوٹیشن حنا بیگ کی شادی کی تقریب میں قوالی نائٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں بھارتی ادکار شتروگھن سنہا،اداکارہ ریما خان سمیت شوبز کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔زرائع کے مطابق بھارتی اداکار لاہور میں تفریح مقامات کی سیر کے علاوہ سیاسی سرہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

جب کہ گذشتہ سال مشہور بھارتی گلوکار میکا سنگھ کو چند روز قبل کراچی میں ایک میوزک ایونٹ میں پرفارمنس دینا بہت مہنگا پڑ گیا تھا۔

آ ل انڈیا سینے ورکرز ایسوسی ایشن (AICWA) نے موجودہ دور کے مقبول گلوکار میکا سنگھ پر پابندی عائد کر دی تھی کہ وہ آئندہ سے ہندوستان کی کسی بھی فلم میں پلے بیک گائیکی نہیں کر سکیں گے۔ سینما انڈسٹری کی نمائندہ تنظیم کے سربراہ سُریش شیام لال گُپتا کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ میکا سنگھ پر عائد پابندی کے تحت اُن پر مووی پروڈکشنز ہاؤسز، میوزک کمپنیز اور آن لائن میوزک کی ریلیز سے متعلقہ کمپنیوں کے دروازے بند کر دیئے گئے ہیں۔جبکہ اُنکے تمام فلمساز وں سے فلموں میں گائیکی اور میوزک کمپنیز کے ساتھ میوزک کانٹریکٹس بھی فوری طور پر منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔پاکستان میں پرفارم کرنے کے بعد بھارت واپس پہنچنے پر گلوکار میکا سنگھ نے معافی مانگ لی تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں