ایاز صادق اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

دھرنے سے متعلق مسلم لیگ ن نے پیغام بھیجا ’’ قدم بڑھاؤ مولانا ہم تمہارے ساتھ ہیں‘‘ ۔سینئر تجزیہ کار شاہد مسعود

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی جمعرات 20 فروری 2020 13:45

ایاز صادق اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
لاہور(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 20فروری 2020ء ) رہنما مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار شاہد مسعود نے کہا ہے کہ رہنما مسلم لیگ ن ایاز صادق کو لندن سے پیغام بھیجا گیا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ملاقات کریں۔ ایاز صادق نے مولانا فضل الرحمان کو پیغام دیا کہ قدم بڑھاوٴ مولانا ہم تمہارے ساتھ ہیں۔

شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو علم ہونا چاہیے کہ وہ موقع قریب آرہا ہے جب اپوزیشن کی تمام شخصیات کھل کر ملیں گی۔ تجزیہ کار نے دعویٰ کیا کہ مولانا فضل الرحمان جس دھرنے کی تیاری کرنے جا رہے اس میں پیپلزپارٹی ، اے این پی سمیت تمام جماعتیں ان کے ساتھ ہونگی۔

(جاری ہے)


واضح رہے گزشتہ روز  مسلم لیگ (ن )کے سینئر رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی سردارا ایاز صادق نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں مولانا اسعد محمود اور مولانا عبد الواسع بھی شریک تھے۔ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق کا کہنا تھا کہ میں ذاتی حیثیت میں مولانا اسعد کی دعوت پر ان سے ملاقات کیلئے حاضر ہوا تھا۔سابق سپیکر قومی اسمبلی کا ایک سوال پر کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کی تحفظ دستور کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ قیادت کریگی۔ ایاز صادق نے  کہا کہ  مولانا  کی  تحفظ  دستور تحریک میں شرکت کا فیصلہ قیادت کرے گی۔ 

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں