سپیکر پنجاب اسمبلی اور سالک حسین سے گجرات سے تعلق رکھنے والی یوکے لیبر پارٹی کی پارلیمنٹرین یاسمین قریشی کی ملاقات،

برطانوی شاہی جوڑے نے امن سفیر کی حیثیت سے پاکستان کو پرامن ملک قرار دیا اور دنیا کو پاکستان کے مثبت چہرے سے روشناس کروایا: چودھری پرویزالٰہی

جمعرات 20 فروری 2020 21:54

سپیکر پنجاب اسمبلی اور سالک حسین سے گجرات سے تعلق رکھنے والی یوکے لیبر پارٹی کی پارلیمنٹرین یاسمین قریشی کی ملاقات،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2020ء) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور چودھری سالک حسین ایم این اے سے گجرات سے تعلق رکھنے والی یوکے لیبر پارٹی کی پارلیمنٹرین یاسمین قریشی نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر خدیجہ عمر ایم پی اے بھی موجود تھیں۔ ملاقات میں دوطرفہ رابطہ عوام مہم کو فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ برطانیہ اورپاکستان کے آپس میں بڑے گہرے سیاسی و ثقافتی تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں برطانوی شاہی جوڑے نے امن سفیر کی حیثیت سے پاکستان کا دورہ کیا تھا اور پاکستان کو پرامن ملک قرار دیتے ہوئے دنیا کو پاکستان کے مثبت چہرے سے روشناس کروایا اور سیر و سیاحت کے حوالے سے محفوظ ملک قرار دیا، اس کے علاوہ برطانیہ سے پاکستان کیلئے ڈائریکٹ فضائی سروس بھی شروع کر کے پاکستان پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ماضی کی نسبت آج کا پاکستان زیادہ محفوظ ہے، ہم سیر و سیاحت کے شوقین افراد کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ آئیں اور پاکستان کے قدرتی حسن سے لطف اندوز ہوں۔ برطانوی پارلیمنٹرین یاسمین قریشی نے چودھری پرویزالٰہی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم برطانیہ میں پاکستان کا مثبت امیج پیش کرنے کیلئے مصروف عمل ہیں۔#

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں