وزیراعلیٰ پنجاب کی بارتھی آمد،شہید لانس نائیک عبداللہ کی نماز جنازہ میں شرکت

شہیدکی عظیم قربانی کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت،درجات کی بلندی کیلئے دعا کی

جمعرات 20 فروری 2020 22:59

لاہور۔20 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے بارتھی میںشہید لانس نائیک عبداللہ کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے لانس نائیک عبداللہ شہید کی عظیم قربانی کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوںنے لانس نائیک عبداللہ شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور شہید کے اہل خانہ سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ،وزیراعلیٰ نے کہاکہ عبداللہ کی شہادت پر پوری قوم کو فخر ہے۔

لانس نائیک عبداللہ شہید نے مادر وطن کیلئے اپنے خو ن کا نذرانہ دیا ۔انہوںنے کہا کہ عبداللہ نے اپنی جان وطن عزیز کیلئے قربان کرکے جرات او ربہادری کی شاندار مثال قائم کی ۔وطن عزیز کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے اپنی جانیں نچھاور کرنیوالے قوم کے ہیرو ہیں۔

(جاری ہے)

پوری قوم شہید عبداللہ اوردیگر شہدا کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ شہداکی قربانیوں کے باعث ہم پرامن فضاء میں سانس لے رہے ہیں ۔

قوم کو بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں پر ناز ہے ۔ عبداللہ شہیدجیسے وطن کے بہادر بیٹوںکی عظیم قربانیوں سے ملک میں امن قائم ہوا ہے ۔شہداء کے اہل خانہ سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ قوم لانس نائیک عبداللہ اوردیگر شہداء کی عظیم اورلازوال قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرپائے گی۔واضح رہے کہ لانس نائیک عبداللہ تربت میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہوئے تھے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں