ڈیش بورڈ پر جعلی اعداد و شمار اپ لوڈ کرنے پر سب انجینئر پبلک ہیلتھ معطل

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 21 فروری 2020 10:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 فروری2020ء) سیکرٹری ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ و پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی ہدایت پر مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم ڈیش بورڈ پر جعلی اعدادوشمار اپ لوڈ کرنے والے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سب ڈویژن شجاع آباد کے سب انجینئر کو معطل کردیا گیاہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ سب انجینئر نے ایک روز میں ترقیاتی سکیموں کی 33فیلڈ وزٹ رپورٹس ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ کیں جن میں ایک ہی سکیم کے دس مرتبہ دورے بھی شامل تھے جبکہ مذکورہ افسر نے اپنی کوئی تصویر اپ لوڈ نہیں کی تھی- ہیڈ آفس میں فیلڈ سٹاف کی کارکردگی کے حوالے سے جاری میٹنگ کے دوران سیکرٹری ندیم محبوب نے سافٹ وئیر کی مدد سے سب انجینئر کی جعلی رپورٹ کی نشاندہی کی ۔

نشاندہی پر اعدادوشمار کو فرضی قرار دیاگیا جس کے بعد مذکورہ سب انجینئر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ سیکرٹری ہاؤسنگ ندیم محبوب نے ترقیاتی سکیموں کی جلد تکمیل کیلئے افسران کو دوروں کی تفصیل ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ اس عمل سے کام میں غفلت برتنے والوں کا تعین کرنا آسان ہوگیاہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں