نوازشریف اپنے فیصلے خود لیتے تھے

سابق وزیراعظم سارے فیصلے خود کرتے تھے،نہ ان کے پاس نہ ہی کوئی پرچی آتی تھی اور نہ ہی کوئی ان کے فیصلوں پر سوال اٹھاتا تھا، صابر شاکر

Khurram Aniq خُرم انیق جمعہ 21 فروری 2020 11:26

نوازشریف اپنے فیصلے خود لیتے تھے
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-21فروری 2020ء) پاکستان کے تین مرتبہ منتخب وزیراعظم نوازشریف اس وقت علاج کے سلسلے میں لندن میں موجود ہیں۔ جبکہ دوسری جانب عمران خان کی حکومت کو پاکستان کے سیاسی اور معاشی حالات کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔عمران خان کو ان کی کابینہ اور فیصلوں کی وجہ سے عموماََ تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اسی موضوع پر بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار صابر شاکر کا کہنا تھا کہ نوازشریف اپنے سارے فیصلے خود لیتے تھے۔

ان کے فیصلے پر کوئی کچھ سوال نہیں کرتا تھا۔اپنی ٹیم کا انتخاب وہ خود کرتے تھے اور انہیں کوئی پرچی نہیں ملتی تھی۔نوازشریف کی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے صابر شاکر کا کہنا تھا کہ نوازشریف ایک ایسے لیڈر تھے جن کے فیصلوں کے بارے میں صرف انہیں پتہ ہوتا تھا کیونکہ لوگوں کو پتہ تھا کہ یہ شخص درست فیصلہ کرے گا۔

(جاری ہے)

عمران خان کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی طرح نوازشریف کو ان معاملات کی وجہ سے پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا تھا۔

انہیں کوئی آ کر یہ نہیں بتایا تھا کہ آپ کا وزیراعلیٰ اس شخص کو ہونا چاہیئے یا وزیر خارجہ اس شخص کو بنا دیں۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کووزیراعلیٰ پنجاب حکومت عثمان بزدار کی سلیکشن پر ابھی تک تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ عثمان بزداراس طرح کام نہیں کر پارہے جیسا کہ ان سے توقع کی جا رہی تھی۔دوسری جانب کابینہ میں وزارتوں کے ردوبدل کے حوالے سے بھی عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا ۔

اسی موقع پر تجزیہ نگار صابر شاکر نے بھی عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نوازشریف اپنے سارے فیصلے خود لیتے تھے۔ ان کے فیصلے پر کوئی کچھ سوال نہیں کرتا تھا۔اپنی ٹیم کا انتخاب وہ خود کرتے تھے اور انہیں کوئی پرچی نہیں ملتی تھی۔نوازشریف کی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے صابر شاکر کا کہنا تھا کہ نوازشریف ایک ایسے لیڈر تھے جن کے فیصلوں کے بارے میں صرف انہیں پتہ ہوتا تھا کیونکہ لوگوں کو پتہ تھا کہ یہ شخص درست فیصلہ کرے گا

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں