پنجاب اسمبلی میں کل اپوزیشن اندر اور حکومت باہر تھی ،حمزہ شہباز

جمعہ 21 فروری 2020 22:11

پنجاب اسمبلی میں کل اپوزیشن اندر اور حکومت باہر تھی ،حمزہ شہباز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2020ء) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ نئے پاکستان میں کل پنجاب اسمبلی کے ایوان میں انوکھا واقعہ رونما ہوا۔ کل اجلاس کے دوران اپوزیشن ایوان کے اندر اور حکومت ایوان کے باہر تھی۔ آج پوری قوم کی نظریں حکومت پر ہیں۔ ایوان میں ہمیں بات کرنے کے موقع نہیں دیا گیا۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب حکومتی وزرا بھی مہنگائی سے پریشان ہیں۔

(جاری ہے)

عوام کا سامنا کرنے پر شرمندہ ہیں۔ کیونکہ پوری قوم مہنگائی سے تنگ آچکی ہے۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ انہیں مافیا کا پتہ ہے۔ حکومت مافیا کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کرتی۔ حکومت نے کیا گیا ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا۔ ابھی تو مہنگائی کی شروعات ہیں۔ یہاں حکومت نا اہل بھی ہے۔ ملک میں مہنگائی بھی ہے۔ چوری بھی ہے اور اوپر سے سینہ زوری بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان والوں نے پرانے پاکستان کو کفن پہنا دیا ہے اور اب حکومت کی نظر میں میڈیا بھی مافیا بن گیا ہے۔ کیونکہ عمران کو سچ ہضم نہیں ہوتا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں